خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 550 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 550

خطابات ناصر جلد دوم دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء بڑا خوش اور مجھے کہنے لگا اس عرصے میں میں نے دو سو دفعہ یا اڑھائی سو دفعہ ( کتنی دفعہ ) میں نے سبحان اللہ پڑھ لیا۔تونستیوں کے نتیجے میں اپنی نعمتوں میں کمی پیدا کرنے کی کوشش نہ کرو وہ نعمتیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوتی ہیں۔جماعت احمدیہ کے ہر پروگرام میں دل سے حصہ لو۔کسی پر احسان نہ جتاؤ۔خدا تعالیٰ کے حضور سب کچھ کر کے یہ سمجھو کہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔خدا تعالیٰ سے پیار کرو۔اس لئے نہیں کہ اس سے کچھ لینا ہے، اس لئے کہ وہ اس بات کا مستحق ہے کہ اس کی مخلوق اس کے سامنے عاجزی سے جھکی رہے اور اس کے پیار میں اپنی زندگی کے اوقات گزارے۔خدا تعالیٰ ہم سب کو ایسا ہی بنادے آمین بہت ہی مختصر کر دیا ہے میں نے ، ورنہ دو گھنٹے اور لگ جانے تھے ان نوٹوں پر۔اب میں یہاں سے چلتا ہوں۔دعائیں ہر وقت آپ کو دیتا ہوں ، دیتارہوں گا۔انشاء اللہ تعالی۔السّلام عليكم ورحمة الله و بركاته از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )