خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 535 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 535

خطابات ناصر جلد دوم ۵۳۵ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء گیا اور کئی سو جو غیر پاکستانی احمدی سویڈن میں بسنے والوں میں سے ہوئے ہیں اور اچھی مضبوط جماعت بن گئی ہے اور تربیت یافتہ ہے قربانیاں دینے والی ہے۔پھر ۱۹۷۸ء میں ”کسر صلیب کا نفرس“ منعقد ہوئی جس کی آواز یعنی اسلام کی آواز قرآن کریم کی تعلیم اگر اخبار جن میں کانفرنس کی رپورٹ چھپی ان کی اشاعت کا مجموعہ لیا جائے تو وہ چودہ کروڑ سے زیادہ بنتا ہے اور ساری دنیا کے ممالک میں یہ آواز پہنچی۔سری نگر میں ضرورت تھی اور قادیان میں پیسے نہیں تھے کہ ایک اچھی مسجد اور مہمان خانہ مشن ہاؤس وہاں تعمیر کیا جائے۔کیونکہ وہاں بھی غیر ممالک کے آدمی بھی جاتے ہیں۔اس وجہ سے نہیں کہ وہ جو قبر مسیح ہے اسے قبر مسیح سمجھتے ہیں۔بلکہ اس وجہ سے کہ وہ یہ تو سمجھنے لگ گئے ہیں اب کہ شاید یہ قبر مسیح ہو۔دلچسپی اتنی پیدا ہو گئی ہے لیکن بہت سارے سمجھنے بھی لگ گئے ہیں خود مجھے ایک ایسا آدمی ملا جو کہتا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہی ہے قبر مسیح۔ابھی تک میں نے دیکھی نہیں ، ہمیں جاؤں گا۔تو وہاں ایک وسیع مسجد اور مشن ہاؤس بن گیا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو علم کلام ہے اسے دنیا تک پہنچانا بڑا ضروری ہے۔دنیا کو اس کی ضرورت ہے۔جتنے اعتراض آج کی دنیا، اپنے آپ کو مہذب سمجھتے ہوئے اسلام پر کرتی ہے سب کا جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لٹریچر میں موجود ہے۔بعض جواب کھلے طور پر موجود ہیں اور بعض جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کوئی ایک فقرہ کہا ہے اس سے میرے جیسے عاجز بندوں کو خدا تعالیٰ سمجھا دیتا ہے۔اثر کرنے والے، مُسکت ان کی آنکھوں میں آنسو لانے والے ان کے دل کی دھڑکنوں کو تیز کرنے والے ، ان میں یہ احساس پیدا کرنے والے کہ جو باتیں یہ کر رہے ہیں وہ صحیح ہیں اسلام کے متعلق۔یہ علیحدہ بات ہے کہ ہم اس قسم کے گند میں اتنا گہرا اپھنس چکے ہیں کہ ہمارے لئے اس سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔اس لئے میں ان کو تسلی دلانے کے لئے یہ کہہ دیا کرتا ہوں ہمیشہ کہ مجھے یہ یقین ہے کہ بہر حال تمہارے علاقوں نے اسلام کے اندر داخل ہونا ہے۔اگر تم نہیں ہو گے، تمہاری نسلوں کو نہیں چھوڑے گا اسلام۔اس لئے کہ جس وقت تمہارے مسائل کا انبار لگ جائے گا اور تمہیں اور کوئی راہ نظر نہیں آئے گی۔وہ وقت ہوگا اسلام کا اور اسلام کے کسی نمائندے کا جو تمہیں آکے کہے گا کہ میں