خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 457 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 457

خطابات ناصر جلد دوم ۴۵۷ افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۸۰ء چودھویں صدی کے ساتھ ہمارا ، ہمارے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کا بڑا گہرا تعلق ہے افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۶ / دسمبر ۱۹۸۰ء بمقام ربوه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے قرآن کریم کی مندرجہ ذیل دعائیہ آیات دو دو تین تین دفعہ مع ترجمہ پڑھیں :۔رَبَّنَا اتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيْئُ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا (الكهف : ١١) اے ہمارے رب! ہمیں اپنی رحمت سے نواز۔اے ہمارے رب ہمارے دلوں میں اپنی مخلوق کے لئے رحمت کے جذبات پیدا کر اور اے ہمارے مولا ! ہمیں آزادی اور کامیابی کا رستہ دکھا۔رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَ اَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّلِحِينَ (النمل: ٢٠) اے میرے رب ! مجھے توفیق دے کہ تیری نعمت کا جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کیا ہے شکریہ ادا کر سکوں اور ایسا عمل کر سکوں جو تیری رضا کے مطابق ہو اور اپنے رحم کے ساتھ تو مجھے اپنے بزرگ بندوں میں داخل کر اور ایسے سامان پیدا کر اور مجھے ایسی توفیق دے کہ ہمیشہ اعلیٰ درجہ کے اخلاق سے آراستہ رہوں۔رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرُ (القصص: ۲۵) اے ہمارے رب ! کون کسی کا ہوتا ہے۔ہم تیرے نالائق مزدور ، دنیا کے دھتکارے ہوئے ہیں مگر ہیں تو تیرے، اے ہمارے رب تو بہتر جانتا ہے کہ کس چیز میں ہماری بھلائی ہے۔پس تو جو کچھ بھی بھلائی کا سامان ہمارے لئے کرے۔ہم اس کے محتاج ہیں۔رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (التخريم : ٩) اے ہمارے ربّ! تو نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نوع انسانی کے لئے ایک کامل نور بنا کر