خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 432
خطابات ناصر جلد دوم ۴۳۲ اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۹ء یہ ٹھیک ہے بن گئے لیکن جو جانی دشمن تھے ان کے اندر وہ ساری استعداد یں اور صلاحیتیں موجود تھیں جن کی ضرورت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کی تکمیل کے لئے تھیں۔حضرت خالد بن ولیڈ کولو، وہ خالد اپنے ذہن رسا کے ساتھ ایک وقت میں احد کے موقع کے اوپر اس چھوٹے سے درے پر نظر ڈالتا اور اسلام کی فتح کو شکست میں تبدیل کر دیتا ہے عارضی طور پر۔بڑا ذہین ہے، بڑا دلیر ہے، چند آدمیوں کو لے کر حملہ آور ہو جاتا لیکن جو صلاحیتیں اور قو تیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لئے پیدا کی گئی تھیں ان کا غلط استعمال ہو گیا لیکن وہی دل جب بدلا گیا اور بدلا گیا منٹوں کے اندر، گھر سے نکلے تھے قتل کرنے کی نیت سے اور جب پہنچے تو ہاتھ آگے بڑھا یا بغیر تلوار کے اور کہا میری بیعت لے لیں۔سوگز دوسوگز کا ہی رستہ ہو گا گلیوں کا مکے میں جو اپنے گھر سے وہاں پہنچنے کا اس رستے میں ہی خدا تعالیٰ نے ان کا دل بدل دیا۔فطرت اس لئے بنائی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جا کے قتل کرے، تجھے تو تیرے آباواجداد نے دو ہزار سال تک اس لئے تربیت دی ہے، کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں اپنا سارا کچھ لٹا دیں۔یہی خالد جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کرنے کے لئے تیار ہو گیا، وہی خالد جس نے احد کی جنگ میں اپنی فراست اور اپنی ہمت اور جرات کے نتیجے میں جنگ کا پانسہ پلٹا ہے عارضی طور پر، وہی خالد اٹھارہ ہزار کے لشکر کا سردار جب بنایا گیا کسری جیسی عظیم اس وقت کی طاقت کے مقابلے میں کہ ہر جنگ میں جو دو چار دنوں کے بعد لڑی گئی ایک تازہ دم فوج ، ایک نئے سپہ سالار کے ساتھ اس کے مقابلے پر آئی۔اور اس کے پاس وہی تھی اٹھارہ ہزار فوج جن میں سے کچھ شہید ہو گئے تھے، کچھ زخمی ہو گئے تھے ، سارے کے سارے تھکے ہوئے تھے، اور ان کے مقابلے میں ہر جنگ میں وہ فوج تھی اور ہر معرکے میں خالد نے خدا دا د استعدادوں کے نتیجے میں اور خدائی منشا کے مطابق اور اس منصوبہ کے ماتحت جس کا اجراء حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ہاتھ سے ہوا اور جس کی تکمیل کا زمانہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے ہوا پر نچے اڑا دیئے کسری کے۔اتنی طاقتور تھی جتنے آپ کے دماغ آج امریکہ کو یا روس کو یا بعض اسی قسم کے دوسرے ملکوں کو سوچتے ہوں گے ، سوچ ہی نہیں سکتا تھا کوئی، کہ اتنی عظیم طاقتیں دنوں کے اندر مٹھی بھر فوج کے مقابلے میں ختم کر دی جائیں گی ان کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔یہی خالد پھر خلیفہ وقت کے حکم