خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 331
خطابات ناصر جلد دوم ۳۳۱ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء واسطے اس نے خدا تعالیٰ نے جب یہ کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وساطت سے ہمیں کہ جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا (صحيح بخارى كتاب التیمم ) خدا نے ساری زمین میرے لئے مسجد بنا دی اس میں یہی اعلان تھا کہ جب میں یہ کہتا ہوں خدا کی طرف سے یہ اعلان کہ میرے ساتھ پیار کرو تو میں یہ نہیں کہتا کہ اس پیار کا اظہار مسجدوں میں جا کے صرف کرو بلکہ اگر مسجد کے دروازے تمہارے اوپر بند ہیں یا مسجدوں کے دروازوں تک تم پہنچ نہیں سکتے ایسے حالات ہیں، ایک آدمی سفر کر رہا ہے نہر کا کنارا آتا ہے، تمہارے دل میں خدا کہتا ہے میرا پیارا اتنا موجزن ہونا چاہئے کہ ہر وقت میرے دل میں تمہارا پیار میرا ذکر ، میری حمد ، میری تسبیح جو ہے وہ موجیں مار رہی ہو اس پیار کی وجہ سے اور اس میں کوئی شرط نہیں ہے کہ وہ مسجد اینٹ پتھر گارے سیمنٹ اور کنکریٹ یا سنگ مرمر کی بنی ہوئی ہو بلکہ جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا (صحیح مسلم کتاب المساجد) اس ساری زمین کو میں نے تمارے لئے مسجد بنا دیا۔اب تمہارا کام ہے کہ اس ساری زمین کو میری حمد اور میری تسبیح سے معمور کر دو۔نے مشن ہاؤس ! نائیجیریا میں دوتنزانیہ میں دو اور انڈونیشیا میں ایک۔قرآن مجید ، سواحیلی کا تیسرا ایڈیشن دس ہزار کی تعداد میں شائع کیا جارہا ہے نائیجیریا کی جماعت نے یورو با ترجمہ قرآن مجید پانچ ہزار کی تعداد میں ہانگ کانگ سے چھپوایا اور جس وقت وہ پہنچا وہاں اس وقت میں انگلستان میں تھا وہاں آتے رہتے ہیں وہاں سے لوگ وہ میرے لئے نمونہ کے طور پر یوروبا کا ترجمہ، مجھے تو زبان نہیں آتی بہر حال وہ بھیجتے ہیں مجھے دکھانے کے لئے اور ساتھ خط میں یہ تھا ابھی چند ہفتے ہوئے پہنچے۔یہ اتنا مقبول ہوا ہے کہ ختم ہو رہا ہے اور ہم سوچ رہے ہیں کہ مزید پانچ ہزار یا دس ہزار کے آرڈر دے کے ہانگ کانگ کو اور وہ بھی منگوائیں۔تو اللہ تعالیٰ نے یہ ایک رو پیدا کی ہے کہ جو لوگ قرآن کریم کو صحیح طور پر سمجھنا چاہتے ہیں وہ ہمارے تراجم کی طرف توجہ کرتے ہیں متوجہ ہوتے ہیں۔انڈونیشین زبان میں دوسری جلد دسویں پارہ سے بیسویں پارہ تک چھپ رہی ہے۔غانا کی ایک مقامی زبان ہے اس میں بھی ایک ترجمہ کیا جارہا ہے اور نائیجیریا نے اس ترجمے کے علاوہ جو یوروبا میں کیا ہے انہوں نے حضرت پیر منظور احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے قاعدہ لیسرنا القرآن ایک بڑا ان کا تھا بڑا مفید ترجمہ، قاعدہ جس سے قرآن کریم ناظرہ پڑھنا بچے کے لئے