خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 329 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 329

خطابات ناصر جلد دوم ۳۲۹ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء ہومیو پیتھ ہیں وہ نعت مرکب نام رکھا ہے حالانکہ ہومیو پیتھی میں عام طور پر مرکب ادویہ نہیں دی جاتیں مگر بہر حال انہوں نے نام رکھا ہے نعت مرکب اور تفسیر کبیر کی جو حضرت مصلح موعودؓ کی تفسیر کبیر ہے اس میں سورۃ بنی اسرائیل اور سورۃ کہف کا میں نے یہاں عربی ترجمہ کر والیا ہے کیونکہ اس میں بہت سی قرآن کریم کی ایسی پیشگوئیاں ہیں جو اس زمانہ میں حالات پیدا ہوئے ہیں شرق اوسط میں اس کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں اور بڑی تفصیل کے ساتھ اور بڑے حوالے دے کر اس مضمون کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی تفسیر کبیر میں بیان کیا ہے اور کئی سو صفحوں پر یہ دوسورتوں کی تفسیر بنتی ہے ترجمہ اس کا ہو چکا ہے اور میرا خیال ہے کہ کسی غیر ملک میں بہت اچھا چھپ جائے گا کیونکہ ہمارے یہاں عربی کے مطبع خانے اتنے اچھے نہیں اور جو اب سال شروع ہونے والا ہے اس کے شروع میں انشاء اللہ امید ہے یہاں پہنچ جائے گا۔اچھا تحریک جدید اب میں لے رہا ہوں کہ اس سال میں اس دفعہ زیادہ تفصیل سے بتا رہا ہوں اور آپ کو دلچپسی ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کتنا فضل ہم یہ کر رہا ہے تو جو چھوٹا سا کانٹا چھ جائے اس سے تو سی بھی نہیں کرنی چاہئے اتنے فضل نازل ہورہے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلهِ ہر وقت کرنی چاہئے ذرا تفصیل سنیں۔جو دوسرے ملکوں کے طالبعلم یورپ کی یو نیورسٹیز میں پڑھ رہے ہوتے ہیں ان میں سے بہت سارے احمدی ہو جاتے ہیں اب یہاں میرے سامنے تو ایک افریقن عیسائی ، افریقہ کا باشندہ اور عیسائی ، اس نے ہیمبرگ میں قبول اسلام کیا ہمارے مشن میں آکر اور اس کے علاوہ یہ بہت سارے عیسائی یورپ میں اسلام لا رہے ہیں اور بعض جگہ تو یہ ہے کہ مثلاً سوئٹزر لینڈ میں ایک عورت یا شاید اس کے ساتھ بچہ بھی تھا بہر حال اس نے ہماری مسجد میں آ کے اور کتب پڑھنی شروع کیں اور وہ مائل ہو گئی اسلام کی طرف تو اس کو کوئی شخص اور مل گیا کسی ملک۔اس نے کہا وہاں تم کیوں جاتی ہو تم ہماری کتابیں پڑھو کتا ہیں تو وہ بھی پڑھ لیں گی اور اس نے کتابیں پڑھ لیں وہ تو تحقیق کر رہی تھی نا کتا بیں پڑھ کے اس کو کہنے لگی بات یہ ہے کہ مجھے تو انہی کی کتابیں پسند آئی ہیں۔ان کے جو دلائل ہیں اسلام کے حق میں انہوں نے مجھ پر زیادہ اثر کیا ہے بجائے ان کتب کے جو تم نے مجھے پڑھنے کے لئے دیں تو وہ مسجد میں آکے اس طرح وہ بھی مسلمان ہوگئی اور بہت لوگ یعنی ہزاروں کی تعداد میں آتے ہیں ہماری مساجد میں اور مشن ہاؤسز