خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 323
خطابات ناصر جلد دوم ۳۲۳ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء اٹھایا گیا ہے ہر سال اس کے مطابق دیئے جاتے ہیں رقمیں ان کو دی جاتی ہیں۔گندم اس سال سے پچھلے سال سے شاید دو سال سے نصف ہوگئی ہے پہلے سستی تھی تو چوتھا حصہ دیا جاتا تھا۔دو سال سے نصف یعنی سارے سال کی ضرورت کی نصف مفت دی جاتی ہے ہر کارکن کو اور اس کے علاوہ دوسروں کو سینکڑوں دوسرے افراد ہیں جو جماعت کے کارکن نہیں جو جن کو ضرورت ہے کہ ان کو گندم دی جائے ان کو گندم دی جاتی ہے۔دوسری بات اس وقت جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں نے بتایا کہ ذہنی قوتوں اور صلاحیتوں کی نشو و نما کے لئے جو بھی چاہئے وہ مہیا ہونا چاہئے ہر شخص کے لئے۔جو بھی چاہئے بہت ساری چیزیں ہیں۔ان میں سے ایک چیز ہے کتب۔یعنی ہر مضمون میں جو بہترین کتب دنیا کی شائع ہو چکی ہیں وہ پاکستانی طالبعلم کو مہیا ہونی چاہئیں۔یہ میں سمجھتا ہوں کہ اسلامی تعلیم ہے مجھے افسوس ہے کہ ہماری لائبریریز میں بھی ابھی پوری طرح کتب نہیں آئیں۔گورنمنٹ توجہ کرتی رہتی ہے لیکن گورنمنٹ بھی ہماری ، طرح ہی غریب ہے نا۔تو وہ پورے پیسے تو نہیں وہ اتنے خرچ کر سکتی۔مثلاً میں ۱۹۳۶ء میں آکسفورڈ میں پڑھا کرتا تھا یہاں چھٹیوں میں مجھے اجازت ملی کہ میں دو مہینے کے لئے واپس آ جاؤں تو ایک عام کتاب ، بہت بڑا فلاسفر ہے کانٹ ، وہ میرے کورس کی تھی اور اتنی موٹی کتاب commentary والی۔تو میں اس کو ساتھ لانے لگا تھا ان دنوں میں وہ میرے زیر مطالعہ تھی۔پھر میں نے سوچا کہ میں اتنا بوجھ چار من چارسیر کا کیوں اٹھاؤں ، میں وہاں لائبریری سے منگوالوں گا پڑھ لوں گا اور یہ میری غلطی تھی میں جب یہاں آیا اور میں نے لاہور کی ساری بڑی لائبریریاں تلاش کیں وہ کتاب اتنی مشہور وہ لاہور کی کسی لائبریری میں موجود نہیں تھی۔تو دنیا میں تو ایسا اب انہوں نے ، یورپ وغیرہ نے کیا ہے سسٹم ، ایک نظام ایسا بنا دیا ہے کہ جو اچھا مضمون انگلستان میں چھپتا ہے وہ میرے خیال میں چند ہفتوں کے اندر اندر اس کا ترجمہ روس کے طالبعلم کے سامنے پڑا ہوا ہوتا ہے یہ بہت بڑے ذہین سائنسدان نے ایک نئی چیز دریافت کی ہے جب تک جو دریافت ہو چکا ہے وہ اچھے ذہن کے سامنے نہیں آتا وہ آگے قدم اٹھا ہی نہیں سکتا۔وہ تو دس سال پیچھے چل رہا ہو گا نا۔اگر اس نے آج کے بعد کل آنے والے کل میں قدم اٹھانا ہے تو جو آج تک ہو چکا ہے وہ اس کے سامنے آنا چاہئے۔جو آج تک ہو چکا ہے