خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 241 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 241

خطابات ناصر جلد دوم ۲۴۱ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء انشاء اللہ وہ دن بھی آئے گا جب دنیا کے ہر ملک سے جلسہ میں شمولیت کے لئے احمدی جمع ہوں گے دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۷ ء بمقام ربوہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کس منہ سے اللہ تعالیٰ کے کس کس احسان کا ہم شکر ادا کریں میں آج کی گفتگو اللہ تعالیٰ کی حمد سے ہی شروع کرتا ہوں گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال کل کی رپورٹ کے مطابق بیس ہزار سے زیادہ باہر سے احباب تشریف لائے ہیں۔الحمد للہ۔اور اکتیس بیرونی ممالک کے احمدی جلسہ میں شمولیت کے لئے تشریف لائے ہوئے ہیں اور ہم خدا کے فضل سے امید رکھتے ہیں کہ ان ممالک کی تعداد ہر سال بڑھتی ہی چلی جائے گی اور انشاء اللہ تعالیٰ وہ دن بھی آئے گا کہ جب دنیا کے ہر ملک سے جلسہ میں شمولیت کے لئے احمدی یہاں جمع ہوں گے۔آج کی تقریر کے شروع میں کتب کا کچھ ذکر کیا جاتا ہے جونئی چھپتی ہیں ان کے متعلق دوست ان میں دلچسپی لیں لیکن قبل اس کے کہ میں چھپی ہوئی کتابوں کے متعلق کچھ کہوں میں کتابیں پڑھنے والوں کے متعلق اور کتابیں لکھنے والوں کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ہمیں یہ دعا سکھائی گئی ہے رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: ۱۱۵)۔اے ہمارے رب ! ہمارے علم میں ہمیشہ زیادتی کرتا چلا جا۔ایک طرف یہ اعلان ہے کہ انسان جتنی بھی نئی سے نئی تحقیق کرتا چلا جائے علم کے مختلف میدانوں میں کبھی وہ ان میدانوں کی انتہا تک نہیں پہنچ سکتا۔اور دوسری طرف یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی جو مخلوق ہے اس کی خواص غیر محدود ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ چونکہ خدا تعالی کی ساری صفات اس کا ئنات پر ہر آن اثر انداز ہو رہی ہیں اس لئے کوئی چیز بھی خدا کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے ایسی نہیں کہ جس کے متعلق انسان کسی وقت بھی اپنی علمی تحقیق میں آگے بڑھتے بڑھتے کسی موقعے پہ بھی یہ کہہ سکے کہ اس چیز میں جتنے خواص تھے وہ میں نے حاصل کر