خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 183
۱۸۳ دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء خطابات ناصر جلد دوم لئے درمیانی راہ یہی ہے کہ ہم بات بھی کریں اور یہ دعا بھی کریں کہ ان کو غصہ نہ آئے۔صد سالہ احمد یہ جو بلی ! میں نے کہا تھا کہ دوسری صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے لیکن غلبہ اسلام کے لئے کوشش آسمان سے فرشتوں نے نازل ہو کر نہیں کرنی۔فرشتوں نے نازل تو ہونا ہے لیکن ہماری مدد کے لئے۔اگر ہم ہی خدا کی رسی کو چھوڑ دیں اور کام کرنے سے انکار کر دیں تو پھر فرشتوں نے ہمارے پاس کیا کرنے آنا ہے۔جہاں تک کوشش کا سوال ہے۔کام تو بہر حال انسان نے کرنا ہے اور جہاں ضرورت ہو وہاں فرشتے بھی نازل ہوتے ہیں۔فرشتے اس لئے نازل نہیں ہوتے کہ ہمارے اندر کوئی بڑی شان پائی جاتی ہے بلکہ فرشتے اس لئے نازل ہوتے ہیں کہ خدا نے کہا ہے اور خدا کا کہا پورا ہوگا۔پس یہ جو غلبہ اسلام کی صدی ہے میں نے کہا کہ اس کے لئے تیاری کرو اور تیاری کا ایک منصوبہ بنایا اور سیم جماعت کے سامنے رکھی۔اتنی انقلابی تبدیلی تین سال کے اندر ہر لحاظ سے ہوگئی کہ جور تم جماعت نے نصرت جہاں آگے بڑھو کے منصوبہ کے ماتحت اس وقت خدا کے حضور پیش کی تھی ( آپ دیکھیں گے کہ وہ بھی کتنی برکتوں والا منصوبہ ہے ) ابھی وہ پیسے دینے کا تین سال کا پیریڈ ختم ہی ہوا تھا کہ اس سے ہیں گنے زیادہ ! ہیں گنے زیادہ رقم خدا کے حضور پیش کر دی۔وعدہ کر دیا صد سالہ جوبلی کے لئے اور اس میں سے بڑی رقم عملاً Cash payment کر دی۔پاکستان سے باہر خدا تعالیٰ نے ایسے سامان کئے ہیں کہ وہاں بھی بڑی مخلص جماعتیں ہیں جن کو خدا نے پیسے بھی بڑے دیئے ہیں اور ان پیسوں کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے دل بھی بڑے وسیع دیئے ہیں۔انہوں نے قربانیاں پیش کیں اور میں نے بتایا ہے کہ اب میں گوٹن برگ کی مسجد کا افتتاح کر کے آیا ہوں جو سویڈن کے ملک میں ایک شہر ہے۔وہاں میرا خیال ہے کہ سو کے لگ بھگ یوگوسلا واحمدی خاندان ہیں ، اتنے احمدی ہو چکے ہیں اور وہاں بستے ہیں۔وہاں پچھلے سال صد سالہ جو بلی منصوبہ کے تحت مسجد اور بہت بڑے مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور خدا تعالیٰ نے ایک سال کے اندر اندر بلکہ دس مہینے کے اندر اندر اس کو مکمل کر دیا۔ہم نے اس کا افتتاح کیا۔اس کا یہ حال ہے کہ اس میں ہمسائے نے بھی دلچسپی لی ، شہر نے بھی دلچسپی لی، ملک نے بھی دلچسپی لی ، باہر سے آنے والے سیاحوں (Tourists) نے بھی دلچسپی لی اور آج تک جو خط آ رہے ہیں ان میں وہ لکھتے ہیں کہ جس دن سے آپ نے افتتاح کیا ہے اس دن سے لوگوں کا ایک