خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 178
خطابات ناصر جلد دوم IZA دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء ہنگری کے ایک احمدی، کمیونسٹ ہنگری کے ایک احمدی یہاں موجود ہیں اور وارسا ( پولینڈ ) کے امام جو پچھلے سال احمدی ہوئے تھے وہ بھی جلسہ سالانہ پر تشریف لائے ہوئے ہیں۔یوگوسلاویہ کے جو دوست ہیں ان سے آپ پچھلے دو تین سالوں سے ملتے رہے ہیں اس سال وہ کسی وجہ سے نہیں آ سکے۔غرض جہاں تبلیغ کرنی قریباً ناممکن ہے اور ان لوگوں کے حالات ایسے ہیں کہ جن کو اسلام سے کچھ تعلق ہے وہ چھپ کر نمازیں پڑھتے ہیں اور بچوں کو قرآن کریم بھی پڑھاتے ہیں وہاں بھی لوگ احمدیت کی طرف توجہ کر رہے ہیں۔ایک تحریک ہے جو ساری دنیا میں چلی ہوئی ہے، ملک ملک توجہ کر رہا ہے بچے توجہ کر رہے ہیں بوڑھے توجہ کر رہے ہیں جو ان توجہ کر رہے ہی مرد توجہ کر رہے ہیں عورتیں توجہ کر رہی ہیں۔آہستہ آہستہ ایک تبدیلی آرہی ہے۔ہمیں یہ وعدہ ہی نہیں دیا گیا تھا کہ تمہیں سال کے اندر اندر ساری دنیا میں اسلام کو غالب کر دیا جائے گا ہمیں یہ ور دیا گیا تھا کہ ابھی تین سو سال نہیں گزریں گے کہ خدا تعالی کی باتیں پوری ہو جائیں گی اور اسلام سے باہر رہنے والوں کی حالت چوڑھے چماروں کی طرح ہوگی اور سارا جائزہ لے کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ میں جس نتیجے پر پہنچا ہوں وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں بھی اور اس کے علم میں بھی درست ہے وہ یہ ہے کہ دوسری صدی ہماری زندگی کی یعنی جماعتی زندگی کی غلبہ اسلام کی صدی ہے اور اس کے لئے آپ قربانیاں دے رہے ہیں آپ وقت خرچ کر رہے ہیں آپ پیسے دے رہے ہیں۔میرے لئے تو پیسے نہیں دے رہے نہ اپنے لئے پیسے دے رہے ہیں خدا اور رسول کے لئے دے رہے ہیں۔جس کے لئے دے رہے ہیں وہ آپ کی اس پیشکش کو قبول کرتا ہے اور چونکہ وہ قبول کرتا ہے اس لئے نتائج ہماری اس پیشکش کے مقابلہ میں سینکڑوں ہزاروں گنا زیادہ نکل آتے ہیں۔ہم پیش کیا کرتے ہیں وہ جو دنیا جہان کا مالک خالقِ کل اور مالک کل ہے اس کے حضور اتنی سی جماعت اپنی آمد کا بھی اتنا سا حصہ پیش کرتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ جاؤ ساری دنیا میں تمہیں عزت دیتا ہوں بڑا دیا لو ہے۔ان حالات میں جو میں نے بتائے ہیں خدائی منصوبہ کو کامیاب کرنے کے لئے تبدیلیاں ہو رہی ہیں یہ تبدیلیاں ہم پر بدلی ہوئی ذمہ داریاں بھی ڈال رہی ہیں۔ایک تو بنیادی ذمہ داریاں ہیں اور ایک بدلی ہوئی ذمہ داریاں ہیں۔چنانچہ ان بدلی ہوئی ذمہ داریوں پر جب ہم نگاہ ڈالتے