خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 116
خطابات ناصر جلد دوم ۱۱۶ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء نے اپنی ریسیپشن (reception) میں سب علماء اور عمائدین اور سیاسی لیڈروں کے سامنے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے جس سے ہم انکار نہیں کر سکتے کہ احمدیوں کے آنے سے قبل ہم مسلمان اسلام کا نام لیتے ہوئے شرماتے تھے اور اگر کسی مجلس میں اسلام کا ذکر شروع ہو جاتا تو ہماری گردنیں جھک جاتی تھیں اور ہم بات نہیں کر سکتے تھے۔پھر یہ احمدی ہمارے ملکوں میں آئے اور انہوں نے ہمیں اسلام سکھایا۔ہر دو فقروں کے بعد وہ کہتا تھا کہ میں احمدی نہیں ہوں اور وہ احمدی نہیں تھا۔وہ کہنے لگا کہ اب احمدی آئے اور انہوں نے ہمیں اسلام سکھایا۔اب جس مجلس میں اسلام کا نام لیا جائے وہاں ہماری گردنیں تن جاتی ہیں اور ہم بڑے فخر سے اسلام کی بات کرتے ہیں۔یہ خلاصہ ہے اس کام کا جو تحریک جدید نے وہاں کیا ہے اور اب نصرت جہاں کی سکیم بھی تحریک کا ایک حصہ اور اس کا چھوٹا بچہ ہے اس کا ذکر اپنے وقت پر آئے گا۔تحریک جدید نے وہاں بے حد کام کیا ہے۔اس صدی کے شروع میں بہ حال تھا کہ پادری جن کے پاس نہ کوئی دلیل تھی۔نہ عقل کو Satisfy کرنے کے لئے کوئی بات تھی اور نہ کوئی آسمانی نشان تھے جو عیسائیت کی طرف کھینچتے انہوں نے یہ طریق اختیار کیا کہ جب وہ سکول میں داخلہ کے وقت مسلمان بچے کا نام لکھتے تو اس کے نام کے ساتھ ایک عیسائی نام add کر دیتے تھے۔مثلاً پیٹر، اور ہر روز جب اس کی حاضری ہوتی تو اس کا نام پیٹر، پیٹر کر کے پکارا جاتا اور جب وہ دسویں جماعت یا آٹھویں جماعت پاس کر کے نکلتا تو سچ مچ ہی اپنے آپ کو پیٹر سمجھنے لگ جاتا تھا اور اپنا نام محمد بھول جاتا تھا۔اس طرح وہ عیسائی بن جاتا تھا۔تحریک جدید نے وہاں پر بیسیوں سکول کھولے۔غیرممالک میں جا کر بیسیوں پرائمری اور مڈل سکول کھولے اور اُن لوگوں سے کوئی پیسہ نہیں لیا بلکہ باہر سے لا کر وہاں پہیے لگائے۔۱۹۳۴ء میںتو غیر ممالک سے ایک دھیلہ بھی نہیں آرہا تھا وہاں پر احمدی جماعتیں ہی نہیں تھیں اور نہ کوئی چندہ آ رہا تھا۔( مقامی ضروریات کو پورا کرنے ) لیکن اُس وقت یہاں پر غیر مسلم حکومت تھی ان کو بعض دفعہ یہ خیال آجا تا تھا کہ اگر ہم نے یہ کہہ کر کہ جی ہمارے پاس غیر ملکی سرمایہ یعنی فارن ایکسچینج کم ہے ان کو اسلام کی تبلیغ سے روکا تو ہم پر اعتراض آ جائے گا اس لئے وہ فارن ایکسچینج دے دیا کرتے تھے لیکن اب تو مسلمانوں کی حکومت ہے ان کے اوپر تو کوئی اعتراض نہیں کر سکتا۔مگر یہ فارن ایکسچینج نہیں دیتے۔خدا کی عجیب شان ہے۔ہم اس اللہ پر ایمان لاتے ہیں جو بڑی قدرتوں کا مالک ہے۔اُس