خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 96
خطابات ناصر جلد دوم ۹۶ افتتاحی خطاب ۲۶ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء دور کرنے کا مقام ، جو بے نفس خدمت کا مقام آپ کو عطا ہوا ہے اسے ہمیشہ یادرکھو۔ہمیشہ یاد رکھو کہ ایک احمدی کسی سے دشمنی نہیں کرتا اور نہ کر سکتا ہے کیونکہ اس کے خدا نے اسے پیار کرنے کے لئے اور خدمت کرنے کے لئے پیدا کیا ہے۔اور خدا کرے کہ جس غرض کے لئے اس نے ایک احمدی کو پیدا کیا ہے وہ غرض ہمیشہ اس کی آنکھوں کے سامنے رہے اور ہمیشہ اس کے جوارح سے وہ ظاہر ہوتی رہے اور اس کے عمل سے پھوٹ پھوٹ کر نکلتی رہے اللهم امین آؤ اب مل کر دعا کریں کہ جس غرض کے لئے جماعت پیدا کی گئی ہے اس غرض کو جماعت ورا کرنے والی ہو اور جس غرض کے لئے اس جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے خدا کرے کہ اس جلسہ میں آنے والے اس غرض کو پورا کرنے کے لئے کچھ سیکھیں، کچھ یادرکھیں اور اس پر عمل کریں اور اپنے خدا کو راضی کرنے والے ہوں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۱ فروری ۱۹۷۶ ء صفحه ۲ تا ۵ )