خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 90 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 90

خطابات ناصر جلد دوم افتتاحی خطاب ۲۶ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء اسی طرح آپ سے یہ دُعا بھی مروی ہے:۔اللَّهُمَّ ارْحَمُ خُلَفَائِيَ الَّذِينَ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِيَ الَّذِينَ يَرُوُوُنَ أَحَادِينِي وَسُنَّتِي وَيُعَلِّمُونَهَا النَّاسَ (الجامع الصغیر روایت ۱۵۴۴ صفحه ۹۶ جلد ۱ تا ۲) اے میرے اللہ میرے نائبین اور میرے خلفاء پر رحم کر جو میرے بعد آئیں گے اور میری باتیں اور میری سنت دُنیا کے سامنے بیان کریں گے اور میری باتیں اور میری سنت ہی دنیا کو سکھائیں گے۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَ الْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْكَسْلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ ( الجامع الصغیر روایت ۱۵۵۳ صفحه ۹۷ جلد ۱ تا ۲) اے میرے اللہ میں تیرے حضور ہم و غم اور بے بسی اور ستی ،بخل ، بزدلی ، قرضے کے بوجھ اور لوگوں کے ناجائز تسلط سے پناہ چاہتا ہوں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا بھی مانگا کرتے تھے:۔اَللّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِئُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي۔اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَأَى وَعَمَدِى وَهَزَلِي وَجِدَى وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَانْتَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (الجامع الصغیر روایت ۵۵۹ صفحه ۹۷ جلد ۱ تا۲) اے میرے اللہ ! میری خطا اور میری نادانی اور کاموں میں اسراف معاف فرما۔اور ان باتوں کو جن کو تو مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے۔اے میرے اللہ ! میری دانستہ اور نا دانستہ، میری سنجیدہ اور نا سنجیدہ ہر قسم کی لغزشوں کو معاف فرما دے۔اے میرے اللہ ! جو مخفی اور ظاہر خطائیں مجھ سے سرزد ہو گئیں یا آئندہ ہوں گی اُن سے درگزر فرما۔اٹھی تو ہی آگے بڑھانے والا اور تُو ہی پیچھے ہٹانے والا ہے اور تو ہر ایک عمل پر قادر ہے۔اسی طرح آپ یہ دعا فرمایا کرتے تھے کہ :۔اَللَّهُمَّ اقْسِمُ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا تَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَا صِيْكَ، وَمِنْ طَاعَتِكَ