خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 468 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 468

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۴۶۸ ۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب گورنمنٹ کو ان کے اداروں پولیس وغیرہ نے رپورٹ کی کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ میں سے بھٹو صاحب کی پارٹی کو دے رہے ہیں۔ایک مولوی صاحب نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ نصرت بھٹو کے نام پر یہ فنڈ جاری کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی عقلیں تیز کرے۔میں گورنر صاحب سے ملنے گیا ان کو میں نے کہا آپ کے پاس ایسی رپورٹیں آئیں ہیں، میں آپ کو بتا تا ہوں پرسوں میرے پاس یہ خط آیا کہ میں نے اپنی شادی ملتوی کر دی ہے اور پیسے فنڈ میں دے دیئے۔جو اتنے مخلص اور اسلام کا در در کھنے والے دل ہیں آپ سمجھتے ہیں کہ ہم احمق اور بے ایمان اور ظالم لوگ ہیں جو ان کا پیسہ سیاست کے اوپر خرچ کر دیں گے۔کہنے لگے میرے پاس رپورٹ تو آئی تھی۔میں نے کہا پھر غلط آئی تھی۔میں بڑی عاجزی کے ساتھ حکومت کے کانوں اور آنکھوں کی خدمت میں یہ عرض کروں گا کہ آنکھیں کھلی رکھو اور کان بھی کھلے رکھو۔اپنی آنکھوں اور کانوں کو صحت مند رکھو۔آنکھ اور کان کی دو قسم کی بیماریاں ہوتی ہیں کبھی تو آنکھ جو چیز سامنے ہوتی ہے اس کو دیکھ نہیں سکتی ، کبھی دن رات کو نہیں دیکھتی۔اس کو ہم کہتے ہیں کہ نظر کمزور ہوگئی۔کبھی صرف رات کو نہیں دیکھتی۔اس کو لوگ اندھرا تا کہتے ہیں۔ایک آنکھ کی بیماری یہ ہے کہ جو چیز نظر نہیں آ رہی ہوتی وہ ان کو نظر آتی ہے مثلاً ایک ایسی بیماری ہے جس میں ایک چیز کو وہ دو دیکھیں گے۔کان کبھی بہرا ہوتا ہے اور وہ سنتا ہی نہیں۔کبھی اس میں بیماری ہوتی ہے۔آواز میں نہیں ہوتیں مگر کان شاؤں شاؤں بول رہے ہوتے ہیں۔لگتا یہ ہے کہ یہ لوگ جن کو صحت مند آنکھ اور کان ہونا چاہئے تھا۔ہر دو لحاظ سے یہ دونوں چیزیں بیمار پڑ گئی ہیں اور چار بیماریوں سے ملوث ہیں۔ہم تو حقیر جماعت ہیں ، دعا کر سکتے ہیں۔آپ بھی دعا کریں میں بھی دعا کرتا رہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ان چاروں بیماریوں سے بھی شفا عطا فر مادے۔فضل عمر فاؤنڈیشن اس خیال کے اوپر اللہ تعالیٰ کا ایک تازیانہ تھا جو کہتے تھے کہ اب جماعت مر جائے گی۔خدا نے کہا کہ جماعت اتنی قربانیاں پہلے دے رہی ہے۔آؤ تمہیں ایک نظارہ دکھاؤں۔یہاں پاکستان میں فضل عمر فاؤنڈیشن کی پچیس لاکھ کی تحریک تھی لیکن ستائیس لاکھ ہو گئے۔وہاں انگلستان میں اکیس ہزار پاؤنڈ وعدے اور وصولی ہوئی۔اب میں نے تحریک کی تو