خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 430
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۴۳۰ ۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب بہنوں کو یا درکھیں۔دنیا میں جہاں بھی پریشانی ہے اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے دعائیں کریں جہاں کہیں دکھ ہوں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس دکھ کو دور کر دے۔جہاں کہیں غربت ہو اللہ تعالیٰ اس شخص کے حقوق دلوا دے۔جہاں کہیں کوئی ظالمانہ طور پر کوئی بے عزتی کی جارہی ہو۔خدا جو عزت کا سرچشمہ ہے اس شخص یا ان اشخاص یا اس جماعت یا ان جماعتوں کی عزت کو قائم کرے۔خدا کرے کہ جس طرح اس نے ہمیں یہ توفیق دی کہ اپنی دعاؤں کا دائرہ وسیع کر کے ساری انسانیت کے گرد ایک احاطہ کر لیں اسی طرح وہ ایسے سامان پیدا کر دے کہ ہمارے اعمال صالحہ بھی ساری دنیا کا احاطہ کر لیں اور ہر شخص کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم کی حیثیت میں ہمیں ایک محسن کی شکل اور رُوپ عطا کرے کہ اس کی قدرت سے کوئی چیز انہونی نہیں۔آپ اللہ تعالیٰ کی امان میں رہیں۔اب ہم اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہیں اور دعا کرتے ہیں۔سب کے لئے ہی دعا کریں۔وہ بڑا قدرتوں والا اور بڑا پیار کرنے والا ہے۔( از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )