خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 283
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۸۳ ۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب تفسیر القرآن چھپ رہا ہے علیحدہ طور پر شائع کر دیا جائے جنہوں نے لینا ہوگا وہ علیحدہ طور پر خرید لیں گے۔کاغذ بھی اس کا وہی ہوگا جو تفسیر کا ہو گا ہاں جلد علیحدہ ہوگی۔جس طرح ہم تفسیر صغیر کو دو جلدوں میں کر لیتے ہیں اسی طرح اس خلاصہ تفسیر القرآن کی بھی دو جلد میں ہو جائیں گی جن میں سے ایک جلد دیباچہ پر مشتمل ہوگی۔اس کا ایک فائدہ یہ نظر آیا کہ بہت سے ایسے دوست ہیں جنہوں نے دیباچہ تو خریدا ہوا ہے لیکن تغیر نہیں خریدی ہوئی۔اگر دیباچہ کو تفسیر القرآن کے ساتھ شائع کیا جائے تو ان لوگوں پر بھی بار ہو گا کہ وہ اسے دوبارہ خریدیں۔ان کو ابھی اتنی دلچسپی نہیں پیدا ہوئی۔وہ کہیں گے کہ ہم یہ دس پندرہ یا بیس روپے دوبارہ کیوں خرچ کریں۔علیحدہ شائع ہونے کی صورت میں بہت زیادہ لوگ تفسیر القرآن کا خلاصہ خریدنے کے لئے تیار ہو جائیں گے بہر حال دیباچہ کے علیحدہ شائع کرنے میں بہت سے فوائد تھے اور امید ہے کہ یہ بہت جلد شائع ہو جائے گا۔انشاء اللہ فرانسیسی ترجمہ قرآن کریم پر نظر ثانی قریباً مکمل ہو گئی ہے۔مجھے افسوس ہے کہ اس سال ہم وہ شائع نہیں کر سکے۔یہ بڑی احتیاط کا کام ہے ویسے تو دنیا میں بہت سارے تراجم شائع ہو جاتے ہیں لیکن کوئی ذمہ دار اور حساس دل ان کے پیچھے نہیں ہوتا ترجمہ جیسا بھی ہو شائع کر دیا جاتا ہے۔لیکن ہم تو ایک لفظ کی غلطی کو بھی مناسب نہیں سمجھتے۔ہماری تو اس میں موت ہے کہ ہماری طرف سے قرآن کریم کا غلط ترجمہ شائع ہو جائے۔ایک ایک لفظ کو احتیاط سے دیکھنا پڑتا ہے۔ہیں آدمیوں کے ہاتھ میں جاتا ہے تب تسلی ہوتی ہے۔یہاں ایک فرانسیسی دوست اور ان کی فرانسیسی بیوی ہیں جو ہیں تو مسلمان لیکن ابھی ان کا جماعت سے تعلق نہیں۔انگریزی ان دونوں کی بہت اچھی ہے اور قرآن کریم سے وہ دونوں محبت کرتے ہیں ان سے نظر ثانی کروائی جا رہی ہے اور وہ بڑے شوق سے یہ کام کر رہے ہیں۔پہلے وہ ترجمہ پر نظر ثانی کرتے ہیں پھر وہ ماریشس جاتا ہے۔وہاں بعض احمدی دوست فرانسیسی زبان بڑی اچھی جانتے ہیں۔وہاں سے پھر ان دونوں میاں بیوی کے پاس آتا ہے اس وجہ سے اس کام میں کافی دیر ہوگئی ہے لیکن انشاء اللہ یہ ترجمہ جلد چھپ جائے گا۔تفسیر القرآن انگریزی جلد دوم حصہ اول دوبارہ چھپ رہی ہے۔انڈونیشیا میں دیا چہ قرآن کریم انگریزی، انڈونیشین زبان میں شائع ہو گیا ہے۔آئندہ سال دس پاروں کا ترجمہ مع تفسیری