خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 76
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) 24 ۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب دیئے جائیں۔اس وقت تک جو مطالبات مختلف جگہوں سے آئے ہیں ان کے مطابق سات ایسے ممالک ہیں ( گوغور کے بعد ان میں کچھ اور ممالک کا بھی اضافہ ہو جائے گا ) جہاں فوری طور پر تبلیغی مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے یعنی ہمیں یہاں سے مبلغ بھجوا کر تبلیغ کا کام جاری کرنا چاہئے۔کیونکہ اس وقت وہاں کی آبادی کا اسلام کی طرف رحجان ہے ان سات ممالک کے نام یہ ہیں۔ا جاپان ۲۔فلپائن ،۳۔آسٹریلیا ۴۔جنوبی افریقہ، ۵۔کانگو ، ۶۔وسطی افریقہ ۷۔ٹو گولینڈ یہ سات ملک ایسے ہیں۔جہاں ہمیں وہاں کے حالات کے تقاضا کے مطابق جلد سے جلد مشن کھولنے چاہئیں اور مشن کھولنے کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہے ان میں سے ایک تو مبلغین اور مربی ہیں یعنی ہمیں مبلغ مشنری مربی اور واعظ درکار ہیں۔اگر میرے پاس مبلغ اور مربی نہ ہوں تو میں وہاں کس کو بھجواؤں گا۔آپ مجھ سے کس بات کی توقع رکھتے ہیں۔کیا میں آسمان سے فرشتے منگواؤں یا غیر احمدیوں کو نوکر رکھوں۔صاف ظاہر ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔اس کام کے لئے احمدی بچوں کو آگے آنا پڑے گا اور آپ کو اپنے بچے پیش کرنے پڑیں گے ورنہ یہ کام نہیں ہوسکتا پھر بچوں کے وقت میں ہمیں انتظار کرنا پڑے گا انہیں ایک وقت تک ہمیں تعلیم دینی پڑے گی اور پھر کہیں جا کر وہ اس قابل ہوں گے کہ انہیں باہر بھجوایا جائے اور ہم زیادہ دیر تک انتظار نہیں کر سکتے اور نہ ہمیں انتظار کرنا چاہئے اس کی ایک ہی تدبیر ہے کہ بچوں کو تیار ہونے تک کا جو وقفہ ہے اس کے لئے ایسے دوست آگے آئیں جو اپنے کاموں سے ریٹائر ہو چکے ہیں یا ریٹائر ہونے والے ہیں یا ریٹائر ہو سکتے ہیں مثلاً ایک شخص ہے اس کی ملازمت تمہیں سال کی ہوگئی ہے۔اسے پوری پینشن مل سکتی ہے لیکن گورنمنٹ کے قواعد کے مطابق ابھی وہ تین چار سال اور ملازمت کر سکتا ہے۔ایسا آدمی سلسلہ کی خدمت کے لئے آجائے۔کافی عرصہ تک اس نے گورنمنٹ کی سروس کر لی ہے اب اسے چھوڑ دے۔وہاں سے فراغت حاصل کرے۔پوری پینشن لے اور یہاں آکر کام کرے۔ایسے لوگوں کے لئے ایک تعلیمی نصاب مقرر کیا جاسکتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سمجھدار پڑھے لکھے معمر تجربہ کار دوست جنہوں نے ایک حد تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کیا ہوا ہو۔ان کے لئے چھ ماہ کا نصاب کافی ہے اس کے بعد ہم انہیں باہر بھجوا سکتے ہیں اور یہ لوگ بیرونی ممالک میں ہمارے اسی طرح مربی مبلغ اور مشنری ہوں گے جس طرح