خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 75
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۷۵ ۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب اور تمام دنیا کو جہاں کہ آج کی آواز پہنچے یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ چھپیں تمہیں سال کے اندر دنیا کی ساری طاقتیں مل کر بھی اس روحانی انقلاب کو روک نہیں سکتیں شاید وہ دن قریب ہے جب کہ دنیا کے ممالک کی اکثریت اسلام کو قبول کر چکی ہوگی اور وہ لوگ جواب خدا تعالیٰ کے مامور اور ہمارے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے ہیں۔ان کی زبانیں آپ پر درود بھیجتے ہوئے خشک ہو رہی ہوں گی اور ان کے دلوں کی یہ تمنا ہوگی کہ ان کی پہلی زندگی کے مقابلہ میں ان کی اس زندگی کے دن چوبیس گھنٹے کی بجائے اڑتالیس گھنٹے کے ہو جائیں تا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ایک دن میں درود پڑھ کے اپنی پرانی خطاؤں کو خدا تعالیٰ سے معاف کر سکیں۔غرض یہ دن آنے والا ہے مگر جو ذمہ داری خدا تعالیٰ کی طرف سے ہم پر عائد کی گئی ہے اسے بھی ہم نے بہر حال پورا کرنا ہے۔ہمیں بھی اس عظیم روحانی انقلاب کے قرب کی وجہ سے عظیم قربانیاں دینی پڑیں گی اور یہ کام ظاہری اصطلاح کی رو سے خالی ہاتھ سے نہیں ہوگا بلکہ جب ہم اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دیں گے تو خدا تعالیٰ کہے گا میرے بندے نے جب اپنا سب کچھ میری راہ میں دے دیا تو میں بھی اپنا سب کچھ جو ان کے لئے ضروری ہے کیوں بچائے رکھوں اور جب خدا تعالی کی ساری طاقتیں اور اس کے سارے خزانے ہمارے ساتھ ہو جائیں گے تو پھر تم خود ہی سوچ لو۔ہمیں کہ چیز کی کمی محسوس ہوگی۔اپنے متعلق کچھ کہنے کے بعد میں کچھ اور کہنا چاہتا ہوں۔دنیا کی مختلف اقوام میں جو مختلف انقلابات برپا ہوئے ہیں ان کے نتیجہ میں ہمیں نو جگہوں پر اپنے تبلیغی مراکز کو بند کرنا پڑا اور وہ ملک جن میں تبلیغی مراکز بند کئے گئے ہیں۔فرانس، ہنگری، جزائر سلی، اٹلی ، روس ، ایران، جاپان ، مسقط اور مصر ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان جگہوں پر احمدی نہیں۔ان سب جگہوں پر احمدی موجود ہیں لیکن ہمارے با قاعدہ تبلیغی مراکز وہاں موجود نہیں۔ہمارے مشنری اور مبلغ وہاں نہیں۔اس وقت سب سے پہلا کام جو میں نے اور آپ نے کرنا ہے اور جس کے بغیر ہمیں چین نہیں آنا چاہئے۔وہ یہ ہے کہ وہ تمام مراکز جو کسی نہ کسی وقت حضرت مصلح موعودؓ نے کھولے تھے لیکن بعد میں کسی مجبوری کی وجہ سے انہیں بند کرنا پڑا جتنی جلدی ہو سکے اور جب بھی ممکن ہوا نہیں دوبارہ کھول دیا جائے اور پھر جن جن ممالک میں نئے مشن کھولنے کی ضرورت ہے وہاں مشن کھول