خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 654
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۸ دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب علاوہ ازیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مہدی کے متعلق یہ بھی فرمایا ہے کہ مجھے اتنا پیارا ہے کہ امت محمدیہ میں کوئی ایسا پیارا نہیں ہے۔اس لئے تم میں سے جس شخص کو اللہ تعالیٰ مہدی معہود کو پانے کا موقع نصیب کرے تو وہ میری طرف سے اسے سلام کہے۔نہ صرف یہ بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کو اپنی آل میں شامل فرمایا ہے۔مہدی کو اپنی آل میں شامل کرنے کے لئے دنیا کو یہ بتایا کہ دیکھو یہ جو سلمان فارسی ہے یہ ہم میں سے یعنی اہل بیت میں سے ہیں۔اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے پر سلمان فارسی اہل بیت میں سے بن جاتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب یہ کہتے ہیں وہ جو میرا عکس ہو گا وہ مہدی اہل بیت میں سے کیسے نہیں ہو گا ؟ لیکن ظاہر بین نگاہ اس کو دیکھ نہیں سکتی۔چنانچہ اس تحقیق کے دوران مجھے ایک دلچسپ حوالہ یہ بھی ملا کہ جب مہدی ظاہر ہوں گے تو علماء وقت ان کا یہ کہہ کر انکار کریں گے کہ ہم تجھے نہیں مانتے اور نہ تجھے پہچانتے ہیں۔اس لئے نہیں پہچانتے کہ تو آلِ فاطمہ میں سے نہیں ہے۔یعنی وہ ہوگا تو سچا امام مہدی لیکن اس کا یہ کہہ کر انکار کیا جائے گا کہ چونکہ تو آل فاطمہ میں سے نہیں ہے اس لئے ہم تجھے نہیں پہچانتے۔تو پہلوں نے خبر دی تھی کہ وہ آلِ فاطمہ میں سے نہیں ہوگا لیکن محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا کہ وہ ہم میں سے یعنی اہل بیت میں سے ہو گا ان کا کہنا اپنی جگہ درست اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کہنا جو ہے وہ تو ہے ہی درست اور سب سے بڑی صداقت ہے۔حضرت ابن عربی بڑے پایہ کے بزرگ ہیں۔انہوں نے ایک جگہ لکھا ہے کہ جب مہدی ظاہر ہوں گے تو ان کا کام بڑا اہم ہوگا اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ انہیں خدا رسیدہ اور مقربین کی ایک جماعت دے گا جو ان کے کام میں ان کی مد ہوگی اور یہ لوگ مہدی کے وزراء کہلائیں گئے اور یہ سارے کے سارے وزراء غیر عرب ہوں گئے۔ان میں سے ایک بھی عرب کا باشندہ نہیں ہوگا۔یہ محی الدین ابن عربی کا قول ہے۔جب ہم بات کریں عربی بولنے وا۔ممالک سے تو وہ آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ جن لوگوں کی زبان عربی نہیں ہے وہ قرآن کو کیسے سمجھ سکتے ہیں۔حالانکہ عربی جاننا قرآن کریم کے سمجھنے کے لئے تو شرط نہیں ہے۔کیونکہ جن لوگوں کو بڑی اچھی عربی آتی تھی انہوں نے قرآن کریم کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔بدر کے میدان میں جن کو خدا کے قہری طمانچہ نے قتل کیا تھا وہ عربی دان نہیں تھے کیا ؟ تو یہ شرط نہیں ہے ( نہ عربی دانی کی شرط ہے اور نہ عربی جاننے کی شرط ہے) لیکن بتانے والے نے یہ بتایا اور کہنے والے نے یہ کہا کہ مہدی کے وزراء