خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 648 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 648

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۴۸ ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب پہلی بیعت لی اور صالحین اور مظہرین کی چھوٹی سی جماعت بنائی تھی اس پر ۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء کوسو سال گزر جائیں گے۔میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ ہمیں کوئی منصوبہ بنانا چاہئے تا کہ ہم تیاری کریں اس صدی کے جشن کو منانے کی لیکن چونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ۱۹۸۹ ء کا سال بڑا ہی اہم سال ہوگا اس لئے میری طبیعت کا میلان سو سالہ جشن منانے کی طرف اتنا نہیں ( وہ بھی ہم نے منانا ہے) جتنا دوسری صدی کے استقبال کی تیاری کی طرف میرا میلان ہے۔جب مجھے یہ خیال آیا تو اللہ تعالیٰ نے اس تصور سے ہی میرے لئے بہت سی برکتوں کے سامان پیدا کر دئیے۔میں نے سوچا کہ جس زمانہ میں مہدی کے آنے کی پیشگوئیاں کی گئی ہیں رآن عظیم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور صلحائے امت کے کشوف ور دیا اور وحی والہام اور دوسرے بزرگوں نے عقل و فراست کے نتیجہ میں جو باتیں لکھی ہیں یہ کس زمانے کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔یعنی کس زمانہ میں وہ مہدی آئے گا جو خدا کا پیارا ہوگا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب ہوگا پھر وہ کون سی علامتیں بتائی گئی ہیں جن کا تعلق اس زمانے سے ہے؟ پھر کیا مقام ہے مہدی کا امت کے صلحاء کے نزدیک اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک اور مطہر دل میں قرآن کریم جیسی عظیم کتاب کے اندر؟ پس جب میں نے اس مضمون پر سوچنا شروع کیا تو میرے سامنے ایک بہت وسیع مضمون آگیا جس کا بیان کرنا جلسہ کی ایک تقریر میں ممکن ہی نہ تھا۔پھر میں نے کوشش کی کہ اس کو مختصر کروں مگر میں اس کوشش میں بھی نا کام ہو گیا۔کیونکہ مختصر کرنے کو باوجود میرے پاس جو مواد تھا وہ بھی اتنا تھا کہ اس کے بیان کرنے کے لئے آٹھ دس گھنٹے کی ضرورت تھی۔پھر میں نے یہ سمجھا کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ تھا کہ یہ سب باتیں میرے علم میں آجائیں اور صرف کچھ ابتدائی باتیں تمہیدی طور پر یا اہم اشارات کے رنگ میں (بہت حد تک زبانی یا شاید کہیں کہیں حوالہ کے ساتھ ) بیان کر دوں۔قرآن کریم اور احادیث نبویہ کے علاوہ صلحائے امت نے اپنے مشاہدات اور اپنے غور وفکر اور متفرق رؤیا اور الہامات کے نتیجہ میں جو باتیں لکھیں یا کہیں یا ان سے روایت کی گئی ہیں ان سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ اس امت پر یا نوع انسانی کی زندگی میں ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے انسان نے ایک ایسا زمانہ دیکھنا ہے جس میں شیطانی طاقتوں کا زبردست حملہ ہو گا۔حدیثوں نے اس کو