خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 29
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۹ ۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار شخص یا قوم سے کوئی دوسرا شخص یا قوم حسد کرنے لگ جائے تو اسلام یہ کہتا ہے کہ سمجھ لو اللہ تعالیٰ محسود کی مدد کے لئے آ گیا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاما بتایا تھا إِذَا نَصَرَ اللَّهُ الْمُؤْمِنَ جَعَلَ لَهُ الْحَاسِدِينَ فِي الْأَرْضِ ( تذکرہ نیا ایڈیشن صفحه ۶۵) یعنی جب اللہ تعالی مومنوں کی مدد کرتا ہے تو زمین میں ان کے حاسد پیدا کر دیتا ہے چنانچہ جنگ کے بعد ہمارے لئے جو بعض اُلجھنیں پیدا ہو گئی ہیں ان میں حسد ہی کام کر رہا ہے۔مثلاً امریکہ ہے اس کے رہنے والے سمجھتے ہیں کہ ہم اتنی بڑی اور طاقت ور قوم ہیں کہ دنیا کی کوئی اور قوم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی ہاں اگر کوئی قوم ہمارے مقابلہ پر کھڑا ہوسکتی ہے تو شاید وہ روس ہوا اور اس بات پر انہیں بڑا گھمنڈ ہے لیکن وہ سالہا سال سے اپنی پوری طاقت ایک چھوٹے سے ملک ویٹنام میں خرچ کر رہے ہیں اور باوجود عظیم نقصان اُٹھانے کے ان کی طاقت ویتنام میں وہ نتیجہ پیدا نہیں کرسکی جو حالیہ جنگ میں پاکستان کی چھوٹی سی فوج نے خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنے سے چھ گنا طاقت ور دشمن کے مقابلہ میں کامیابی کی شکل میں خوش کن نتیجہ نکال دکھایا ہے۔پس ہماری ان کا میابیوں کو دیکھ کر امریکہ اور اس کے علاوہ دوسری اقوام جو روحانی طور پر جاہل ہیں پاکستانیوں سے حسد کرنے لگ گئی ہیں۔اس لئے وہ کسی حد تک ہمیں تنگ کرنے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے لیکن اس صورتِ حال پر ہمیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ جب ہم نے ایک دفعہ عملاً اپنے رب کی مدد اس کی نصرت اور تائید کو آسمان سے نازل ہوتے دیکھ لیا ہے ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ آئندہ بھی ہمارا خدا ہمیں کبھی اپنی نصرت اور تائید سے محروم نہیں رکھے گا کیونکہ وہ کمزور نہیں اس میں وہ ازلی و ابدی طاقتیں پائی جاتی ہیں جن کا مشاہدہ ہم کر چکے ہیں اس کی طاقتوں میں کوئی کمی نہیں آئی اور نہ ہی آسکتی ہے پھر چھ تمبر سے پہلے ہمیں بحیثیت قوم اس قسم کے حالات کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔اب تو حق الیقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی مدد ہمارے ساتھ ہے وہ ایک دفعہ ہماری مدد کے لئے آیا اور اس نے غیر معمولی حالات میں ہمیں فتح اور نصرت عطا کی۔امید واثق ہے کہ وہ آئندہ بھی ہماری مدد کرے گا اور پاکستان کو دشمنوں اور حاسدوں کے شر سے محفوظ رکھتے ہوئے اُسے مزید کامیابیاں عطا کرے گا اس لئے ہم اسے چھوڑ کر کسی اور کی طرف نہیں جاسکتے۔چوتھا فضل جو ان دنوں اللہ تعالیٰ نے کیا یہ ہے کہ پاکستان پر بھارت کے حملہ کے وقت