خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 373
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۳۷۳ ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔پس جاپان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مشن قائم ہو گیا ہے اور وہ پیشگوئی جس کا ذکر قرآن کریم میں تھا۔ذوالقرنین کے بیان کے مطابق اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ایک جلوہ اللہ تعالیٰ۔اپنے فضل سے ہمیں دکھایا ہے۔میں نے بتایا تھا کہ اس کے لئے فنڈ کی میں علیحدہ تحریک کروں گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت تک بغیر کسی تحریک کے گیارہ ہزار سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے اور اس میں سے انداز پانچ ہزار روپیہ خرچ ہوا ہے۔اس واسطے میں یہ تحریک نہیں کروں گا کہ آپ ابھی اس میں کچھ دیں۔میں تحریک کروں گا کہ آپ یکم مئی کے بعد جب سال رواں کی مختلف مالی ذمہ داریاں ادا کر چکیں تو اس وقت جتنا خوشی اور بشاشت سے دوسرے چندوں پر اثر ڈالے بغیر آپ جاپان مشن میں دے سکتے ہوں دے دیں۔میری خواہش یہ ہے کہ آئندہ سال بھی اس کی با قاعدہ تحریک نہ کروں اور اسی طرح ہماری ضرورت پوری ہو جائے اور یہی اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ وہ اس ناچیز اور لاشی محض اور حقیر انسان کی اس خواہش کو پورا کرے گا کیونکہ اسی کی عزت اور عظمت اور جلال کو قائم کرنے کے لئے میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے۔تحریک جدید کے متعلق ایک یہ ضروری خبر بھی ہے کہ وکیل التبشیر صاحب نے ایک سروے کرنے کے لئے ترکی ، ایران ، اور یوگوسلاویہ کا دورہ کیا۔اس دورہ میں تو ایک تعلیم یافتہ اور بڑے عہدہ پر فائز نو جوان احمدیت قبول کر کے جماعت میں داخل ہوئے۔الحمد اللہ۔دوسرے یوگوسلاویہ وہ پہلا کمیونسٹ ملک ہے جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک منظم جماعت قائم ہو چکی ہے اور وہاں کی ایک مسلمان جماعت ( میں نے بتایا ہے کہ وہاں مختلف مسلمان جماعتیں ہیں۔) احمدیت اور اس کے عقائد سے بڑی ہمدردی رکھتی ہے اور بڑی شرافت رکھتی ہے۔ان میں سے جن کو عقائد سمجھ نہیں آرہے وہ لڑنے کے موڈ میں نہیں نظر آتے بلکہ غور سے سنتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان پر صداقت کی راہوں کو کھولے گا اور خوشی اس بات کی ہے انگریزی کا محاورہ ہے آہنی پردہ یعنی (lorn Curtain) دوسرے لفظوں میں لوہے کی ایک دیوار ہے جوان ممالک نے اپنی سرحدوں پر قائم کر رکھی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس لوہے کی دیوار کو پھلانگ کر یوگوسلاویہ میں داخل ہو گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے دشمن کے گھر سے ان کے علاقوں میں اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے سامان پیدا ہو جائیں گے۔انشاء اللہ