خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 353 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 353

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۳۵۳ ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار کر کےضرور شائع کر دینا ہے۔اور یہ تو اس چیلنج کے لحاظ سے پہلی جلد ہے اس کے بعد اب سورۃ فاتحہ کی تفسیر کی اور جلد میں آئیں گی۔خلفائے احمدیت نے سورۃ فاتحہ کی جو تفسیر کی ہے وہ اپنی جگہ بڑی حسین ہے اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔انسان کا اپنا تو کچھ نہیں اور یہ بھی سورۃ فاتحہ کے مضامین کی شاید دو یا تین جلدیں بن جائیں۔لیکن اب بھی ہم اس مقام پر آگئے ہیں کہ اگر کوئی ہم سے پوچھے کہ کہاں ہے وہ تفسیر جس کا چیلنج دیا گیا ہے تو ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیان فرمودہ یہ تفسیری مجموعہ اس کے ہاتھ میں دے دیں گے اور اسے کہیں گے کہ یہ ہیں ان سات آیات کے حسین بیانات جو اسرار روحانی اور دقائق اخلاقی پر مشتمل ہیں۔اس جیسی تعلیم اپنی ۷۲ کتابوں میں سے نکال کر دکھاؤ تو جانیں۔لیکن سورۃ فاتحہ میں ابھی تو بہت کچھ ہے جو کچھ اب تک مل چکا ہے اس سے بھی بہت زیادہ قیامت تک نکلتا آئے گا۔لیکن اب بھی میں سمجھتا ہوں کہ دو تین اور مجلدات سورہ فاتحہ کی تفسیر کی شائع کرنی پڑیں گی۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اور اس کے احسان سے اور ہماری اور آپ کی دعاؤں سے ممکن ہے اگلے جلسہ سالانہ پر مزید جلد میں آپ کے ہاتھ میں آجائیں۔ابھی میں نے اسلام کے اقتصادی نظام کے اصول اور اس کے فلسفہ پر جو خطبات دیئے تھے؟ جس وقت میں یہ خطبات دے چکا تو مجھے خیال پیدا ہوا کہ اکثر احمدی تو مذہب سے دلچسپی رکھتے ہیں اور ان خطبات میں جو مختلف مذہبی پہلو بیان ہوئے ہیں۔جن کی بنیاد پر آگے اقتصادی اصول قائم کئے گئے ہیں وہ بڑے شوق سے پڑھیں گے اور بڑی لذت محسوس کریں گے لیکن دوسرے لوگ خصوصاً غیر مسلم جو ہیں ان کو تو مذہب یا اسلام یا قرآن سے دلچسپی نہیں وہ شاید bore یعنی اُکتا جائیں اس لئے ان سارے خطبات کا ایک خلاصہ بیان کر دینا چاہئے جس میں صرف اصول بتا دیے جائیں۔اس کی حکمتیں اور وہ روحانی بنیاد جن کے اوپر ان کو قائم کیا گیا ہے اس کو چھوڑ دیا جائے اور جو تعلیم ہے اور جو اس کا فلسفہ ہے وہ بیان کر دیا جائے اور یہ دراصل خلاصہ ہوگا ان خطبات کا۔چنانچہ میں اس وقت بہت دعا کر رہا تھا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ جو کچھ تم نے ان چودہ خطبات میں بیان کیا ہے یہ سارا مضمون سورۃ فاتحہ میں پایا جاتا ہے۔تم سورۃ فاتحہ کی اقتصادی