خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 351
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۳۵۱ ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔خلفائے احمدیت کی سورۃ فاتحہ کی کی گئی تفسیر بڑی حسین اور اللہ تعالیٰ کی عطا ہے دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء بمقام ربوه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں۔اِنْ تَكْفُرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْكُمْ وَلَا يَرْضَى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ ۚ وَإِن تَشْكُرُوا يَرْضَهُ لَكُمُ (الزمر : ٨) كُلُوا مِنْ رِزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوا لَهُ بَلْدَةٌ طَيِّبَةً وَرَبِّ غَفُورٌ ( سبا : ١٦) پھر حضور انور نے فرمایا۔مختلف عنوانات پر جو آج کے دن کچھ کہا جاتا ہے ان پر بیان کرنے سے قبل میں بعض کتہ کا تعارف اپنے دوستوں سے کرواؤں گا۔سب سے اول اور پہلے نمبر پر تو قرآن کریم انگریزی ترجمہ مع تفسیری نوٹ تفسیر صغیر کی شکل میں وکالت تبشیر کی طرف سے شائع ہو چکے ہیں اور اس وقت تیار ہیں ان سے لئے جاسکتے ہیں۔قرآن کریم انگریزی ترجمہ بھی پہلے سے موجود تھا اور قرآن کریم کی انگریزی تفسیر بھی چار جلدوں میں پہلے سے موجود تھی خالی ترجمہ تفسیری تبیان کے لئے کافی نہیں اور تفسیر اتنی ضخیم تھی کہ ہر آدمی کو خصوصاً ان لوگوں کو جن کے دلوں میں ابھی تک قرآن کریم کی محبت نہیں پائی جاتی یہ بہت لمبی اور bore ( یعنی اکتا دینے ) کرنے والی تھی۔اس لئے تفسیر صغیر کے طریق پر قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ مع تفسیری نوٹوں کے تحریک جدید کی طرف سے شائع کیا گیا ہے۔خوشخط ہے اچھے کاغذ پر ہے حسین مضامین پر مشتمل ہے۔وہ تیار ہے۔جو میرے دوست اسے لینا چاہیں وہ وکالت سے لے سکتے ہیں۔اب تو بعض احمدی دوست بھی ترجمہ انگریزی میں پڑھتے ہیں مجھے تو یہ اچھا نہیں لگتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس زبان میں قرآن کریم کی تفسیر کی ہے اسی زبان