خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 350
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) اطاعت اور پیروی کرنے والے ہوں۔۳۵۰ ۲۶ دسمبر ۱۹۶۹ء۔افتتاحی خطاب اے خالقِ کل ! اے مالک کل !! مال اور صاحب مال پر ہمیں ناز کیوں ہو اور ہم ان کے دھو کے میں کیوں آئیں۔ہم تو بس تیری بارگاہ عزت میں عاجزوں اور مسکینوں کی طرح حاضر ہوتے ہیں۔دُنیا کو ہم دھتکار تے اور اس سے الگ ہوتے ہیں اور آخرت سے ہم محبت کرتے اور فقط اُسے ہی چاہتے ہیں۔اے کامل قدرتوں والے ! ہمارا تو کل صرف تیری محسن ذات پر ہے۔اے رحمان ! ہمارا ذرہ ذرہ تجھ پر قربان۔ہمیں اپنے ٹور سے منور کر آمین اب دُعا کر لیں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضلوں سے نوازے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۸ جنوری ۱۹۷۰ء صفحه ۳ تا ۵)