خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 343 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 343

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۳۴۳ ۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب بننے کی توفیق عطا کرے اور دنیا کو ان کے اس خوبصورت نمونہ میں حسن دیکھنے کی بھی توفیق عطا کرے۔اللہ تعالیٰ سے آپ یہ بھی دعا کریں کہ ہمارا یہ ملک پاکستان پورے استحکام کے ساتھ ترقی کی راہ میں آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے ایک تو اس لئے کہ وطن سے محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے اور دوسرے اس لئے بھی کہ پاکستان کا استحکام اسلامی دنیا میں بڑا اثر پیدا کر رہا ہے اور پیدا کر سکتا ہے۔اگر پاکستان کو نقصان پہنچا تو اسلامی دنیا میں بھی ایک ضعف واقع ہو جائے گا۔خدا کرے کہ اختلاف رائے کے باوجود اور اپنے اپنے اصول رکھنے کے باوجود پوری دیانت داری کے ساتھ اس ملک کے رہنے والے ہم سب ہی ملک کی بہبود کے لئے اور ملک کی ترقی کے لئے اور ملک کی حفاظت کے لئے اور ملک کی مضبوطی کے لئے سکیمیں سوچیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور خدا کرے کہ ہم میں سے ہر شخص اور ہر جماعت فتنہ وفساد سے بچے اور اگر کوئی نادان اس طرف متوجہ ہو تو ہر جماعت ہی اس فتنہ اور توڑ پھوڑ سے روکنے کی کوشش کرے تا کہ کوئی کمزوری ہمارے اس ملک ! ہمارے پیارے ملک پاکستان میں واقع نہ ہو۔ہمارے بھائی کشمیر میں بسنے والے صدیوں سے مظلوم ہیں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مظلومیت کا یہ زمانہ جلد ان سے دور کرے اور وہ دلی خوشی اور بشاشت کے ساتھ آزادانہ طور پر ترقی کی راہوں پر اسی طرح بھائیوں کے کندھا بکندھا ہو کر چلنے لگیں جس کا ان کو حق ہے پیدائشی حق اور مذہبی حق اور اخلاقی حق اور انسانی حق۔اور آپ ہمیشہ یہ دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں نازل کرتا رہے اور ہم پر بھی۔ہم میں سے ہر ایک کو اپنے لئے بھی دعا کرنی چاہئے اور اس کا مطلب ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہم سے نیکیوں کے کام کرواتا رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہم پر قرب کی راہیں کھولتا رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمارے لئے رضا کے محلات کو روشن اور منور کرتا رہے۔اللہ تعالیٰ کی آنکھ میں ہم سب محبت اور پیار کی جھلک دیکھیں قہر اور غصہ کی بجلی نہ وہاں پائیں۔اپنے لئے اور نہ کسی کے لئے خدا کرے۔میری آپ کے لئے یہ دعا ہے آج بھی اور ہمیشہ ہی دعا ہے کہ جہاں بھی ہوں جس حالت میں بھی ہوں سفر میں یا حضر میں۔خدا کی اجازت کے ماتحت دنیوی کاموں میں تاکہ اس کے نتیجہ میں آپ خدا کی راہوں کی تلاش میں لگیں یا خدا کے حکم کے مطابق اس کی عبادت اور اس کی تلاش