خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 84
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۸۴ ۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب پاکستان وہ قلعہ ہند ہے جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فرمایا تھا کہ وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پناہ گزیں ہوئے ہیں ) کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل کے ساتھ اس کی حفاظت کرتا رہے وہ ہمیشہ ملائکہ کی افواج بھجواتا رہے۔جب بھی اور جس وقت بھی پاکستان کو مشکل پیش آئے وہ ملائکہ اللہ کی امداد سے محروم نہ ہو اور ان نوجوانوں کے دلوں میں اپنا نور داخل کرے جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور ناموس کی خاطر شجاعت اور بہادری کے ایسے شاندار کارنامے جنگ کے محاذ پر دکھائے ہیں کہ رہتی دنیا تک ان کے نام عزت سے لئے جائیں گے۔یہ نوجوان ہماری دعاؤں کے بہت زیادہ مستحق ہیں۔جہاں اللہ تعالیٰ نے ان پر ایک فضل کیا ہے وہاں وہ انہیں دوسرے فضلوں سے بھی نوازے میں بھی واپس لے جائے اور ان کے گھروں کی حفاظت کے لئے اللہ تعالیٰ یہ سامان پیدا کرے کہ ہمارے محاذ جنگ کو اس جگہ سے جہاں وہ پہلے تھا کہیں زیادہ آگے لے جائے تا ان کے گھر آئندہ کے لئے پوری طرح محفوظ ہو جائیں۔پھر یہ دعا بھی خاص طور پر کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کے ذہنوں میں جلاء پیدا کر۔اور انہیں تو فیق عطا کرے کہ وہ دین اور دنیا کے علوم زیادہ سے زیادہ حاصل کرتے رہیں اور سب احمدیوں کو توفیق بخشے کہ کسی بھی علمی میدان میں جب بھی ان کے مقابلہ پر کوئی آئے وہ اس پر بھاری رہیں۔اپنے بیمار بھائیوں کو بھی ضرور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔جنہیں آپ جانتے ہیں ان کے نام لے کر دعا کریں اور جنہیں آپ نہیں جانتے ان کے لئے اصولی دعا مانگ کر کہ اے خدا تو اپنے فضل سے ہمارے سب بیماروں کو شفا عطا کر۔اسی طرح یہ دعا بھی کریں کہ اے خدا تو کمزورں کو طاقت عطا کر ہمارے سب اندھیروں کو نور میں بدل دے۔ہمارے سب پریشان حالوں کی پریشانیوں کو دور فرما۔اے خدا تو اس قوم پر خوش ہو جا اور اس کے ہر فرد کو اپنی راہ میں قربانیاں دینے کی توفیق عطا کر پھر ان قربانیوں کو اپنے فضل سے قبول کیونکہ ہمارا کوئی حق نہیں تجھے کہیں کہ تیرے حضور ہم نے یہ پیش کیا۔اس لئے ہمارا حق ہے کہ تو اسے قبول کر لے بلکہ تو محض اپنے فضل سے ہماری ان قربانیوں کو قبول فرما اور پھر انہیں قبول کرنے کے بعد ہمیں اس دنیا میں ان کا اجر بطور انعام عطا کر اور ہمیں توفیق دے کہ ہم تیرے ان انعاموں کو جو تیری طرف سے