خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 85 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 85

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۸۵ ۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب نازل ہوں۔تیری راہ میں پھر قربان کر دیں تا اس کے نتیجہ میں اور زیادہ انعام ہمیں ملیں اور یہ سلسلہ مرتے دم تک چلتا اور بڑھتا چلا جائے تا جب ہم اس دنیا سے رخصت ہوں تو تیری نگاہ میں کوئی خاص مقام رکھتے ہوں۔عام مومنوں میں شامل نہ ہوں بلکہ ان مقربین کے گروہ میں شامل ہوں جنہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب میں جگہ عطا کرے گا اب ہم سب مل کر دعا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری ان دعاؤں کو اپنے فضل سے قبول فرمائے۔اس کے بعد حضور انور نے احباب سمیت لمبی اور پُر سوز دعا فرمائی۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )