خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 681 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 681

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۸۱ ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب فضل میں شامل کرے۔اور جیسا کہ خدا نے وعدہ دیا ہے، وہ اپنی رحمت اور برکت اور فضل سے آپ کے نفوس میں برکت ڈالے۔آپ کے اموال میں برکت ڈالے۔آپ کے درو دیوار سے برکتوں کے سوتے پھوٹیں اور دنیا آپ سے فیض حاصل کرے اور دنیا میں کسی فرد واحد کو بھی آپ میں سے کوئی دکھ نہ دے۔آپ ہر ایک کے لئے سکھ کے سامان پیدا کرنے والے ہوں اور دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی جنتوں کی طرف ان کو کھینچنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہر جہت سے اور ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہو آپ کا مددگار ہو۔آپ کا حافظ و ناصر ہو۔ہر تکلیف سے آپ کو بچائے رکھے۔آپ خوش و خرم یہاں آئے۔ہنستے کھیلتے مسکراتے ہوئے آپ نے اس جلسہ میں شمولیت کی اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔خدا کرے آپ ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں۔ہنستے مسکراتے اپنے گھروں کو واپس جائیں۔جس طرح یہاں آپ کے لئے اللہ تعالیٰ کی خاص برکتوں کے دروازے اس لئے کھلے کہ آپ نے اس للہی جلسہ میں شرکت کی ، اسی طرح آپ کے گھروں میں بھی اللہ تعالیٰ کی برکت کے دروازے اس لئے کھلیں کہ آپ نے ایک امتیاز پیدا کیا خدا کے فضل سے اور آپ کو سیح موعود علیہ السلام و مہدی معہود علیہ السلام کی جماعت میں داخل ہونے کی توفیق عطا ہوئی اور اس وقت ہمارے جو مبلغ دنیا میں ہماری نمائندگی کر رہے ہیں اور اشاعت اسلام کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کا رہبر ہو، ان کا معلم ہو۔ان برکتوں کا اظہار ان کی زبانیں اور ان کی قلمیں کریں جن کی بشارت دی گئی ہے اور وہ دشمن اسلام کا منہ بند کرنے والے ہوں اور وہ اپنے نور فراست سے دنیا پر غالب آنے والے ہوں اور جہاں جہاں بھی ہمارے احمدی ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اپنا مقام پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے اور انسان کا دل خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے کے سامان ان کو میسر آئیں۔آؤاب دعا کر لیں۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )