خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 674
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۷۴ ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب ایک بہت بڑا براڈ کاسٹنگ اسٹیشن قائم کرنا پڑے گا۔میں نے پچھلے جلسہ سالانہ کے موقع پر یہ اعلان کیا تھا کہ نائیجیریا نے ہمیں براڈ کاسٹنگ سٹیشن قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔گو اجازت تو دے دی ہے لیکن ہمیں بعد میں یہ معلوم ہوا کہ وہ ریڈ یوٹیشن جو بہت چھوٹے پیمانہ پر کام کر سکتا ہے اس کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ اس ملک کے دستور کی رو سے بڑے پیمانے پر ریڈیو سٹیشن لگانے کی اجازت نہیں مل سکتی۔اگر حکومت چاہے بھی تب بھی اجازت نہیں مل سکتی۔اس لئے نائیجیریا کی جماعت احمد یہ اس ملکی دستور میں ترمیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔خدا کرے وہ اس میں کامیاب ہو جائیں۔جس وقت وہ اس میں کامیاب ہو جائیں گے تو پھر حکومت کو اجازت دینے میں سہولت پیدا ہو جائے گی۔تو پھر ممکن ہے وہ نائیجیریا ہی ہو یا کوئی دوسرا ملک آگے آ جائے۔میری خواہش یہ ہے کہ جس طرح روسی ریڈیو سٹیشن دنیا کا سب سے بڑا اور صاف سنائی اورصافہ دینے والا نشریاتی ادارہ ہے اس سے بھی زیادہ عمدہ ریڈیو اسٹیشن ہو۔اگر کبھی ہمیں فرصت ہو یا خاص وجہ ہو یا اتفاقاً روی اسٹیشن سننے کا موقع مل جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے سامنے بیٹھا ہوا کوئی شخص باتیں کر رہا ہے۔روس نمبر ایک نہیں۔نمبر ایک محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور آپ کے غلام ہیں۔اس لئے دنیا میں انشاء اللہ عنقریب سب سے بڑا ریڈیو اسٹیشن اسلام کا ہوگا اور اس منصوبہ کے مطابق اس کے لگانے کی کوشش کی جائے گی۔پانچویں یہ کہ مرکز سلسلہ میں جلسہ سالانہ پر اقوام عالم کے وفود کی شرکت کا جو نظام جاری ہوا ہے اس کو مضبوط کیا جائے گا۔اس میں بعض وقتیں بھی ہیں۔مثلاً ان کی رہائش کی ، ان کے آرام و آسائش کی وقت ہے۔اس دفعہ ان کو مختلف جگہوں پر ٹھہرایا گیا ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن سوچ رہی ہے کہ وہ ایک گیسٹ ہاؤس بنا دے جو ۲۰ رہائشی کمروں پر مشتمل ہو۔میں نے خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ کی ذیلی تنظیموں کو بھی کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام تین تین کمروں پر مشتمل ایک ایک گیسٹ ہاؤس بنوائیں۔اس طرح موجودہ گیسٹ ہاؤس کو ملا کر ۳۳ کمرے تو میسر آجائیں گے۔پھر انشاء اللہ اور بنتے رہیں گے۔بہر حال ان وفود کے آنے کا بڑا فائدہ ہوا۔یہاں کے رہنے والوں کو بھی فائدہ ہوا اور باہر سے آنے والوں کو بھی فائدہ ہوا اور میں اپنی طرف سے اور سب احمدیوں کی طرف سے اور ان کی