خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 636
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۳۶ ۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار کمرہ جس کے اندر اس وقت بائیبل موجود ہے اُس کے اُوپر قرآن کریم مترجم رکھا ہونا چاہیئے اور یہ کام شروع ہو گیا۔اس کو وقت لگے گا لیکن نائیجیریا میں بارہ ہوٹلوں میں گیارہ سو میں کمرے تھے۔گیارہ سو میں قرآن کریم کی کا پہیاں ان کو دی گئیں۔سیرالیون میں پانچ ہوٹلوں میں چارسو کمرے تھے ان کو چار سو قر آن کریم دیئے گئے۔جزائر مجی میں پانچ سو قر آن کریم ہوٹلوں میں رکھنے کے لئے دیئے گئے۔اسی طرح زیمبیا میں ایک ہوٹل میں ہیں قرآن کریم دیئے گے۔یہ اعداد اُس رپورٹ کے مطابق ہیں جو ہمیں پہنچ چکی ہے لیکن جس تعداد میں باہر گئے ہیں جو اجمالی رپورٹیں ہم تک پہنچی ہیں اس سے ہم یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ اس سے بہت زیادہ قرآن کریم ہوٹلوں میں رکھے گئے ہیں۔غانا میں ایک سٹیٹ ہوٹل کارپوریشن ہے۔یعنی حکومت کے جو ہوٹل ہیں ان سب کا نظام ایک ہے اور ان پر کوئی فوجی افسر سر براہ ہے اور اُنہوں نے ایک موقع پر قرآن کریم وصول کئے۔تو ایک تقریب کے موقع پر تقریر کی وہ تقریر بڑی دلچسپ ہے۔اُنہوں کہا اس تحفہ کی پیشکش سے بوجوہ میں بے حد متاثر ہوا ہوں میں دنیا میں گھوما پھرا ہوں دنیا کے ہر خطہ اور علاقہ میں مجھے جانے کا موقع ملا ہے ہر ہوٹل میں جہاں بطور مہمان میں ٹھہرتا رہا میرے کمرہ میں ہمیشہ ہی بائیل کا ایک نسخہ موجود ہوتا تھا۔خود ہمارے ہوٹلوں کے تمام کمروں میں بائیبل کے نسخے موجود ہیں۔اکثر و بیشتر میں اس امر پر حیران ہوتا رہا ہوں کہ دوسرے مذاہب والے اس قسم کی جگہوں پر اپنالٹریچر کیوں نہیں رکھواتے تاکہ اُن کے اپنے پیرووں کو سفر کے دوران بھی دستیاب ہوسکیں اور وہ اس سے استفادہ کر سکیں۔آج کی تقریب جس میں اس غرض کے لئے قرآن شریف کے نسخے بطور تحفہ عطا کئے گئے ہیں اسی لئے میری نگاہ میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔آج کے دن کے بعد جو مسلمان بھی باہر سے غانا آئے گا یا خود اس ملک کا کوئی مسلمان ان ہوٹلوں یا ریسٹ ہاؤسز میں - ނ کسی ایک میں قیام کرے گا جو سٹیٹ ہوٹلز کارپوریشن چلا رہی ہے تو وہ اپنی مقدس کتاب استفادہ کرنے سے محروم نہیں رہے گا اور اگر وہ مذہبی قسم کا نہ بھی ہوا تو بھی اُسے یہ ضرور احساس ہوگا کہ اُس کے مذہب کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔ہاں بائیل کے ساتھ قرآن کریم کو موجود نہ پا کر اُسے نظر انداز کئے جانے کا احساس ضرور ہوتا ہوگا ( اور جس کے ذمہ دار تو وہ خود تھے ) ہوٹل کے کمروں میں قرآن کریم کے نسخے موجود پا کر غیر مسلموں کو بھی یہ موقع ملے گا کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم