خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 633
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۳۳ ۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب ہر اس سے جماعت کا یہ حصہ یعنی کام بڑا منظم ہو گیا ہے کہ اپنا لٹریچر اور پمفلٹ وغیرہ کس طرح پہنچانے ہیں۔ایک وقت میں پانچ ہزار کی تقسیم نہیں ہوا کرتی تھی اور گذشتہ سال بعض دفعہ ایک لاکھ ہم نے دیا اور ہمیں اور مطالبہ آگیا کہ اور دیں ہمیں تقسیم کرنے کے لئے۔یہ تو ہے لٹریچر جو نظارت اشاعت لٹریچر نے شائع کیا۔میرا خیال ہے اس کے علاوہ بھی لاکھوں کی تعداد میں پمفلٹ شائع کئے گئے ہیں اور تین لاکھ پمفلٹ تیار ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین حوالوں پر مشتمل تین لاکھ پمفلٹ تیار ہے اور یہ جو ہمارے مخالفوں نے ہم پر افترائے عظیم کیا کہ جماعت احمدیہ نے نعوذ باللہ کلمہ طیبہ بدل دیا ہے اُس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین حوالے لے کر الے پر مشتمل ایک دو ورقہ اور ہر ایک، ایک لاکھ کی تعداد میں شائع کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کی صحیح اور کامیاب اشاعت کرے گی اور اس طرف توجہ ہو رہی ہے لیکن اپنے ملک کے لحاظ سے اور گاؤں کی تعداد کے لحاظ سے ابھی بہت کام ہیں جو ہمیں یہاں کرنے ہیں اور کرنے پڑیں گے۔اگر جماعت نے یہ نظارے دیکھنے ہوں کہ ساری دنیا میں اسلام غالب آ گیا۔تو وَلَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَاعَدُّوا لَهُ عُدَّةً (التوبة : ٢٦ يه الزام صرف منافق پر پڑتا ہے کہ تمہارا یہ دعویٰ کہ تم یہ کام کرنا چاہتے تھے درست نہیں ہے۔اس لئے کہ جو کام تم اپنے دعوئی کے مطابق کرنا چاہتے ہو اس کے لئے تم نے تیاری ہی نہیں کی اور خدا کے فضل سے ہم تو منافق نہیں۔ہمارے اندر نور ایمان ہے ہمارے اندر اللہ اور اس کے رسول کی محبت ہے سمندر کے پانیوں سے بھی زیادہ موجزن ہے۔ہم نے جو کام کرنا ہے اس کے لئے ہم نے تیاری بھی کرنی ہے اور خدا کے فضل اور اس کی توفیق سے اس میں اُسی کی بشارتوں اور فضلوں کی وجہ سے کامیاب بھی ہونا ہے۔وقف جدید امسال وقف جدید کا بجٹ دولاکھ بیالیس ہزار روپے تھا۔وعدہ جات دولاکھ پچیس ہزار روپے کے قریب ہوئے۔پچھلے سال سے قریباً ساٹھ ہزار روپے کا اضافہ ہے لیکن جو بجٹ ہے اگر اُس کے مطابق جماعت پورا کر دے تو بڑی اچھی بات ہے۔ان کا کام اور زیادہ اچھی طرح ہو جائے گا۔وقف جدید کے معلمین سے قاعدہ يسرنا القرآن پڑھنے والوں کی تعداد ایک ہزار سات سو چار۔