خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 557 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 557

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب اس انتظام کے ماتحت میں نے ایک ریفریشر کورس بھی جاری کیا ہے۔کیونکہ علم تو ہر آن بڑھ رہا ہے خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب روحانی خزائن ہیں جب ہم ان کو پڑھتے ہیں تو کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آجاتی ہے اس لحاظ سے مبلغین کے لئے ریفریشر کورس ضروری ہے۔نئی چیزیں سامنے آتی ہیں۔مختلف جگہوں سے ہمارے مبلغ بعض نئی سے نئی معلومات بھجواتے رہتے ہیں۔جو ہمارے مبلغین کو مجموعی طور پر معلوم ہونی چاہئیں۔اس واسطے ریفریشر کورس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ شاہدین جامعہ احمدیہ سے پڑھ کر آ جاتے تھے اور انہوں نے سلسلہ کی صرف وہ کتابیں پڑھی ہوتی تھیں جو ان کے کورس میں ہوتی تھیں۔حالانکہ ایک مبلغ کو تو ساری کتا ہیں کم از کم تین دفعہ پڑھی ہونی چاہئیں۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جو احمدی میری کتب کو تین دفعہ نہیں پڑھتا مجھے اس کے ایمان کے متعلق خطرہ رہتا ہے۔پس جس نے دوسروں کے دلوں میں ایمان پیدا کرنا ہے اس نے اگر خود تین دفعہ ساری کتابیں نہ پڑھی ہوئی ہوں تو وہ دوسروں کے اندرکس طرح ایمان پیدا کر سکتا ہے؟ غرض ریفریشر کورس میں ہم اس طرف بھی بہت زور دیتے ہیں۔اداره طباعت و اشاعت قرآن مجید اس ادارہ کے دو حصے ہیں ایک حصہ قرآن پبلیکیشنز کے نام سے جاری ہو چکا ہے۔دوسرا پریس سے متعلق ہے۔یعنی ربوہ میں پریس لگانے کا کام ہے اس کے متعلق میں پہلے بھی کئی دفعہ ذکر کر چکا ہوں۔اس کے لگانے میں کچھ روکیں پیدا ہوگئی ہیں۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور وہ روکیں دور ہو جائیں۔تاہم جہاں تک اس کے پہلے حصہ کا تعلق ہے۔اس وقت تک پچھتر ہزار قرآن کریم طبع کروائے جاچکے ہیں۔انگریزی ترجمہ پاکٹ سائز چھپیں ہزار، انگریزی ترجمه حمائل سائز نہیں ہزار قرآن کریم اردو ترجمہ جو زیادہ تر یہاں کے لئے ہے۔اس کا ترجمہ تفسیر صغیر کا ہے اور اسے حمائل سائز میں طبع کروایا گیا ہے۔اس کی قیمت سات روپے رکھی گئی ہے یہ بڑی تھوڑی قیمت ہے اس میں کوئی نفع نہیں ہے۔سوائے اس کے کہ ضرب اور تقسیم میں کوئی دھیلہ آنہ بچ جائے۔تو پھر اس کی دو شکلیں بنتی ہیں۔یا وہ ہم اپنی طرف سے ڈالیں یعنی نقصان اٹھا لیں یا نفع میں ڈال دیں۔تو اس طرح جب پچھتر ہزار کی تعداد میں چھپے گا تو اس کا بھی ہزار دو ہزار توی