خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 538 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 538

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۵۳۸ ۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطا۔ہے۔اسلام غریبوں اور یتیموں کا محافظ یہ کتاب تفسیر کبیر کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔دوستو کو اس کی کثرت سے اشاعت کرنی چاہیے۔خصوصاًسیاست دانوں میں کیونکہ وہ علی وجہ البصیرت نعرے نہیں لگاتے بلکہ اندھیرے میں نعرے لگا دیتے ہیں۔کوئی سوشلزم کے متعلق نعرہ لگا دیتا ہے لیکن سوشلزم کے متعلق کچھ پڑھا نہیں ہوتا۔کوئی اسلام کا نعرہ لگا دیتا ہے اور قرآن کریم کا اسے علم نہیں ہوتا۔اس لحاظ سے بھی یہ قوم بڑی مظلوم ہے اور قرآنی رہنمائی کی محتاج ہے۔ایک کتاب ” قادیانیت کے نام سے ہمارے خلاف کسی نے لکھی تھی جیسا کہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے یا تو لوگ حوالوں کے الفاظ بدل دیتے ہیں یا معانی بدل دیتے ہیں اور پھر اعتراض کر دیتے ہیں۔اس کا جواب احمدیت“ کے نام سے لکھا گیا ہے اور اسی طرح علمی تبصرہ “ شائع کیا گیا ہے ختم نبوت مودودی صاحب کا ایک رسالہ ہے جسے کتا بچہ کہنا چاہئے اس کے جواب میں یہ رسالہ جس کا نام علمی تبصرہ “ ہے لکھا گیا ہے۔اسی طرح مکرم قاضی محمد نذیر صاحب نے شان مسیح موعود علیہ السلام کے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے۔الشركة الاسلامية نے گذشتہ دنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جو کتب شائع کی ہیں وہ یہ ہیں۔(۱) روحانی خزائن جلد ۳۔(۲)۔روحانی خزائن جلد ۵۔(۳)۔مجموعہ اشتہارات جلد دوم۔(۴) لیکچر لاہور (۵) تجلیات الہیہ۔اسی طرح الشركة الاسلامية نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی کتاب ”ہمارا رسول“ دوبارہ شائع کی ہے۔قاضی محمد نذیر صاحب کی کتاب ”الحق المبین فی تفسیر خاتم النبین اب پہلی دفعہ شائع ہوئی ہے۔ادارۃ المصنفین کی طرف سے تاریخ احمدیت جلد ۱۲۔جامع صحیح بخاری جز ۱۳ ، تاریخ احمدیت جلد ۱۳ ، تفسیر آل عمران والنساء شائع کی گئی ہے تفسیر کے متعلق احباب کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ