خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 386 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 386

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۳۸۶ ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار فیصد ان کو مفت دی گئی۔باقی کے کارکنان کو گندم کی خرید کے لئے انجمن کی طرف سے قرضہ دیا گیا جو آسان قسطوں میں وہ سال کے اندر ادا کریں گے۔تحریک جدید میں ۹۶ خاندانوں کے ۵۲۰ افراد کو یہی گندم کی رعایت دی گئی اور وقف جدید کے ۱۶ خاندانوں کے۳۷۲ افراد کو بھی ۲۵ فیصد مفت گندم کے لحاظ سے یا ٹوٹل قیمت کی ۲۵ فیصد امداد دی گئی۔عید کے موقعہ پر میرا یہ خیال تھا کہ کچھ سردیوں کے لئے کپڑے بن جائیں گے اور اس طرح سہولت پیدا ہو جائے گی۔چنانچہ صدر انجمن احمدیہ کے ۴۷۰ خاندانوں کو جو ۲۴۶۴ افراد پر مشتمل تھے ( یعنی خاندان ۰ ۴۷ اور افراد۲۴۶۴) ان کو فی کس کے لحاظ سے ۱۲ روپے امداد دی گئی یہ افراد پر دی گئی مثلاً ایک خاندان اگر گھر ۱۰ افراد پر مشتمل ہے تو اس کو ۱۲۰ روپے عیدی دی گئی۔تحریک جدید میں ۹۸ خاندانوں کے ۵۱۲ افراد کو ۱۲ فی کس کے لحاظ سے یہ تحفہ دیا گیا اور وقف جدید کے ۸۸ خاندانوں کے ۲۹۳ افراد کو ۱۲ روپے فی کس کے لحاظ سے یہ تحفہ دیا گیا۔اور اسی طرح تقریباً ۲۰ الحاف اس وقت تک سردیوں کے لئے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔یہ تو تفصیل ہے اسلام نے یہ کہا اور وہ میرے خطبات چھپ چکے ہیں جماعت کو ان سے فائدہ اٹھانا ہئے کیونکہ میں نے بڑے بڑے سیاستدانوں سے بات کی ہے ان میں جو ذرا زیادہ مخالف ہوں جواب دے ہی نہیں سکتے اور جو موافق ہوں ان کا یہ حال ہے کہ ایک بہت بڑا سیاستدان کہنے لگا کہ آپ نے مجھے یہ بات بتائی تھی۔ایک جگہ ہم سب اکٹھے تھے میں نے جو پر ولفٹ (Pro-Left) تھے ان کو پکڑ لیا اور کہا اس معاملہ میں بات کرو اور پھر کہا قرآن نے یہ تعلیم دی ہے اس سے زیادہ حسین تعلیم تم لے کر آؤ۔چنانچہ وہ کہتا ہے کہ پھر میں نے (ویسے مجھے پتہ لگا کہ اس نے صحیح بات کی تھی) کہا کہ امام جماعت احمدیہ نے ہمیں یہ نکتہ بتایا تھا ہمارے ذہنوں میں تو پہلے نہیں آیا۔پس یہ خطبات بڑی مفید چیز ہے اور یہ کہنا کہ صرف اشتراکیت یا سوشلزم غریب کا ہمدرد ہے اس سے بڑا اور کوئی ظلم نہیں ہے۔دراصل یہ کہنا بھی غلط ہے کہ سوشلزم اور اشتراکیت غریب کی ہمدرد ہیں۔میں نے اپنے خطبات میں اصولاً یہ ثابت کیا ہے کہ یہ غلط ہے جس کو دنیا غریب کہتی ہے اور جسے اسلام حق دار کہتا ہے اس کا ہمدرد اور خیر خواہ سوائے اسلام کے اور کوئی نہیں۔میں مختصر بتا دیتا ہوں۔وقت بھی زیادہ ہو گیا ہے۔میں صبح سے بیمار بھی ہوں صبح سے اللہ تعالیٰ