خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 383 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 383

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔جو ساتھ ہی مسلمان ہوتے ہیں۔وہ اس میں شامل نہیں کیونکہ اس علاقے میں نو معلم وقف جدید ایک ہزار کو قرآن کریم اور اسلامی تعلیم سکھا رہے ہیں۔وقف جدید کے چندے کی وصولی سال رواں میں پہلے سال کی نسبت تو زیادہ ہے لیکن اتنی زیادہ نہیں کہ اس پر ہم خوش ہوں دوسرے یہ کہ چندہ بالغاں میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہے اگر آپ کے بچے آپ کی عزت کی حفاظت کے لئے آگے نہ بڑھتے تو جو ۶۷ روپے کی کمی آپ بالغوں کے چندے میں رہ گئی تھی وہ ان کی زائد قربانی (پچھلے سال کے مقابلہ میں زائد قربانی ) جو ۷۷ ۴۵ روپے ہے اس قربانی کے پردہ میں یہ ۶۷ روپے کی غفلت چھپ نہ سکتی لیکن آپ کے بچوں نے آپ کی عزت رکھ لی آپ اپنے بچوں کی غیرت کے جو تقاضے ہیں ان کو اب پورا کریں۔وقف عارضی کی تنظیم کے ماتحت ۳۳۴۲ افراد باہر بھیجے گئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۵۴۸ مستورات نے اس تحریک میں حصہ لیا ترجمۃ القرآن کلاس سے جماعت ایک حد تک فائدہ اٹھاتی ہے یا مجھے یوں کہنا چاہئے کہ بہت سی جماعتیں فائدہ اٹھاتی ہیں اور بہت سی غفلت برت رہی ہیں انہیں بھی فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ فائدہ کی چیز ہے۔ایک تحریک میں نے شروع کی تھی وقف بعد ریٹا ئرمنٹ۔اس وقف کی تحریک میں ۵۴ احباب نے حصہ لیا تھا جن میں سے دور بیٹائرمنٹ کے بعد خدمت پر لگ گئے ہیں ان میں سے ایک ڈاکٹر عمر الدین صاحب غیر ملک میں چلے گئے ہیں اور باقاعدہ طبی ڈاکٹر کی حیثیت میں وہاں بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ سورۃ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیات یاد کرنے والیوں کی رپورٹ اگر آپ شرمندہ نہ ہوئے تو میں آپ کو سنا دیتا ہوں بہنیں اور بچیاں بھائیوں اور بچوں سے آگے نکل گئی ہیں۔اس وقت تک لجنہ اماءاللہ میں جور پورٹ آچکی ہے وہ مجھے افسوس ہے کہ کاغذ کہیں رہ گیا ہے لیکن رف (rough ) اندازہ مجھے یاد ہے۔لجنہ اماءاللہ کی ممبر ان اور ناصرات میں سے ۴۲ یا ۴۳ سو یعنی چار ہزار اور کچھ سونے یہ آیات پوری یاد کر لی ہیں جو ان کی رپورٹ آچکی ہے اور ہزاروں کی تعداد ایسی ہے جنہوں نے نصف یا کچھ زائد آیا ہے یاد کر لی ہیں ابھی اس حفظ کو مکمل نہیں کیا اور ابھی ان کی رپورٹ نہیں آئی لیکن اس کے مقابلہ میں مردوں کی جور پورٹ ہے وہ شاید دو اڑھائی ہزار سے اوپر