خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 109 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 109

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) 1+9 ۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب تھی۔اور آخر جس دن وہ تبرک وہاں پہنچا اور انہوں نے وصول کیا اُسی دن بی بی سی کی طرف سے یہ اعلان ہوا کہ ان کو مستقل گورنر جنرل بنا دیا گیا ہے اور پہلی برکت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں کی انہوں نے اس طرح وصول کی۔مشن ہاؤس کے لئے آئیوری کوسٹ میں مشن ہاؤس بنا بنایا خرید لیا گیا ہے۔اسی طرح لائبیریا میں جو افریقہ کا ایک ملک ہے وہاں بھی مشن ہاؤس خریدا گیا ہے۔نے مشن ، سکاٹ لینڈ میں نیا مشن کھولا گیا ہے۔جہاں بشیر احمد صاحب آرچرڈ کام کر رہے ہیں یہ بڑے مخلص انگریز واقف زندگی ہیں کہ یہاں کے لوگ ان کو بھی ان کے اوپر رشک آتا ہے بڑی ہی فدائی، بڑے ہی قربانی دینے والے اور ایثار پیشہ اپنے آپ کو تکلیف میں ڈال۔احمدیت اور اسلام کی خدمت کرنے والے نوجوان ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان کے ساتھ ہو انگلستان میں ایک مبلغ کا اضافہ کیا گیا ہے۔بعض دوسرے مشنوں میں بھی مبلغین کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے جیسا کہ مثلاً جرمنی میں ایک مبلغ کا اضافہ ہوا ہے۔گیمبیا میں ایک مبلغ کا اضافہ ہوا ہے۔میں نے وہاں کے گورنر جنرل صاحب کو لکھا تھا کہ آپ کوشش کریں کہ ایک ڈاکٹر یہاں آ جائے وہ اگر ضرورت کبھی پیش آئے تو آپ کا علاج بھی کرے گا اور آپ کی قوم کی خدمت بھی کرے گا اور انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے وزیر صحت سے اس کے متعلق بات کر لی ہے آپ کو ائف بھیج دیں امید ہے اس کی اجازت مل جائے گی۔دوست یہ بھی دعا کریں کہ وہاں ہمارے ایک ڈاکٹر بھی پہنچ جائیں اور اس طرح دنیا کی خدمت کے ذریعہ بھی ہم اللہ تعالیٰ کی برکات کو حاصل کریں۔( ہاں وہ جو کتا بیں تھیں تحریک جدید، تفسیر القرآن کے بعد یہ مجھ سے زبانی بات کی تھی لیکن ذہن سے نکل گیا۔اسلامی اصول کی فلاسفی انگریزی زبان میں دوبارہ طبع کروائی گئی اور شائع کی گئی ہے اور ایک لاکھ کی تعداد میں اس کو شائع کیا گیا ہے تاکہ دنیا میں اس کو پھیلا دیا جائے۔اسی طرح ختم نبوت کی حقیقت انگریزی میں شائع کی گئی ہے رسالہ جات میں تحریک جدید کا بھی اپنا رسالہ ہے اس کا نام ہی تحریک جدید ہے وہ بھی بڑا اچھا اور دلچسپ ہے۔اپنی مصروفیتوں کے باوجود میرے پاس جب آئے گا میرا فرض بھی ہے اور لیکن اس کے علاوہ میں دلچسپی کے لحاظ سے بھی جن رسالوں کو پڑھتا ہوں ان میں ایک تحریک جدید کا بھی رسالہ بڑا دلچسپ ہے دوستوں کو اس طرف بھی توجہ دینی