خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 107 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 107

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۱۰۷ ۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب گا لیکن وہ آج کی ڈاک میں موصول نہیں ہوئی۔اگر وہ کل تک پہنچ گئی تو میں اسے کل دوستوں کی خدمت میں پیش کر دوں گا انشاء اللہ۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے یورپ کی ایک اور زبان میں ترجمہ قرآن مکمل ہوکر شائع ہو چکا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔تفسیر القرآن انگریزی جو تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے ۱۹۶۶ء میں مکمل ہو کر شائع ہو چکی ہے۔اب اس لمبی تفسیر کا خلاصہ تیار کرایا گیا ہے جو اس وقت لاہور میں زیر طبع ہے اور اس طرح اب قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ مع تفسیری نوٹ ایک جلد میں مل سکے گا۔اور یہ ہینڈی (Handy) ہوگا اور آسانی سے اس کا استعمال کیا جا سکے گا۔پھر جن غیر مسلموں کو یہ دیا جائے گا ان کی طبیعتوں پر بھی اس کے جسمانی وزن کا بار نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ تفسیر القرآن انگریزی جلد اوّل سورۃ یونس تا کہف جو نایاب ہو چکی تھی اب دوبارہ طبع ہو رہی ہے اور پریس میں جاچکی ہے۔وہ بھی انشاء اللہ عنقریب دوستوں کے ہاتھ میں آجائے گی۔اس کے علاوہ قرآن کریم کا فرانسیسی ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔نظر ثانی بھی ہو چکی ہے۔اب مختصر تفسیری نوٹ تیار کرنے کا انتظام ہورہا ہے۔ارادہ ہے کہ تفسیری نوٹوں کے ساتھ فرانسیسی ترجمہ شائع کیا جائے۔مغربی افریقہ کی فینیٹی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔اور پانچ پاروں ہے نظر ثانی بھی ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ انڈونیشیا کی زبان میں دس پاروں کا ترجمہ اور تفسیر مع دیباچہ تفسیر القرآن پریس میں دے دیا گیا ہے اور ایک حصہ چھپ بھی چکا ہے اور بطور نمونہ کے یہاں پہنچ بھی چکا ہے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترجمہ اور تفسیر قرآن کے سلسلہ میں گزشتہ سال تحریک جدید نے یہ کام کئے ہیں۔تفسیر قرآن کریم کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ”اسلامی اصول کی فلاسفی انگریزی زبان میں دوبارہ طبع کروائی گئی ہے اور ایک لاکھ کی تعداد میں اسے شائع کروایا گیا ہے تا کہ دنیا میں اسے پھیلا دیا جائے۔اسی طرح ختم نبوت کی حقیقت انگریزی زبان میں شائع کی گئی ہے۔رسالہ جات میں تحریک جدید کا بھی اپنا ایک رسالہ ہے اور اس کا نام بھی تحریک جدید