خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 105 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 105

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۱۰۵ ۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطا۔جماعت کے اوپر تھی۔اور اگر کبھی خدانخواستہ ایسے حالات پیدا ہو جاتے کہ مرکز اپنا کام جاری نہ رکھ سکتا تو دنیا میں غلبہ اسلام کی تحریک یا ختم ہو جاتی یا کھڑی ہو جاتی۔اور یہ بڑی خطرناک چیز تھی سوچنے والے کے لئے۔۱۹۴۴ء تک ایک پیسہ بھی آمد تحریک جدید کے ریکارڈ میں نہیں ہے کہ غیر ممالک کی طرف سے کوئی آمد ہوئی ہو۔اس دس سالہ دور میں تحریک جدید کا سارا بار مرکزی جماعتوں یا مرکز کے سورسز آف انکم (Sources Of Income) یعنی ذرائع آمد نے اٹھایا اور جماعت کے ریکارڈ میں ایک دھیلہ بھی ایسا نہیں جو غیر ممالک نے اس تحریک میں ادا کیا ہو۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ بڑی خطر ناک حالت تھی ایک ملک کے اوپر انحصار کرنا ایک عالمگیر تحریک کا، اگر یہ تحر یک انسان کی ہوتی تو ہم کہتے بیوقوف ہیں۔خدا کی تھی اور خدا سامان بھی پیدا کر رہا تھا۔ہمیں پتہ نہیں لگ رہا تھا لیکن یہ تحریک خدا کی طرف سے تھی اور خدا تعالیٰ خود ہی اس کی مضبوطی کے ایسے سامان پیدا کر رہا تھا جن کا ہمیں علم نہیں تھا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے دماغ میں اللہ تعالیٰ نے ( غیر مبائعین کے نزدیک حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو تقویٰ کا مقام ہی نہیں حاصل لیکن خدا تعالیٰ کا آپ سے یہ سلوک تھا کہ اس نے آپ کو وقت سے پہلے یہ بتایا کہ ۱۹۴۴ء تک کا زمانہ بڑا خطرناک ہے بعض ایسی روکیں ہیں جماعت کی ترقی میں۔اس وقت تک جماعت احمدیہ کی ترقی کے رستہ میں بعض روکیں قائم رہیں گی۔اب یہ کوئی کم روک نہیں ہے کہ بلکہ ایک زبر دست روک ہے کہ جماعت کی ترقی کی سکیم کا انحصار صرف ایک ہی ملک یعنی مرکزی جماعتوں پر ہو اور اگر کسی وجہ سے یہ کام معطل ہو جائے تو ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کا کام معطل ہو جائے۔تو خود ہی بتایا کہ ۱۹۴۴ ء تک یہ روکیں ہیں۔۱۹۴۴ء تک جاری رہیں گی۔اور ۱۹۴۴ء کے بعد روکیں دور ہو جائیں گی۔اور ۱۹۴۵ء میں ہمیں یہ نظارہ نظر آتا ہے کہ یہ روکیں دور ہوگئیں۔خدا بڑی شان والا ہے وہ بڑی قدرتوں والا ہے اس کی قدرتوں کے جب نظارے ہم پر جلوہ گر ہوتے ہیں تب ایک طرف ہماری ہستی بالکل لاشئی محسوس ہوتی ہے دوسری طرف مخالف اور منکر مقابلہ میں جو کوششیں کرنے والے ہیں وہ مردہ نظر آتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی ان تجلیات کے بعد ہم نے پھر کیا ڈرنا۔اللہ تعالیٰ کی شان اب دیکھیں ۱۹۴۴ء کے بعد ۲۳ سال ہوئے ہیں اس ۲۳ سال میں غیر ممالک کی احمدی جماعتوں اور غیر ممالک کے جو ذرائع آمد ہیں ان سے تحریک جدید