خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 99
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۹۹ ۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب ایک کتاب مکرم مولوی عبد الرحمان صاحب مبشر فاضل نے برہان ہدایت کے نام سے شائع کی ہے۔اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے پہلے دو خلفاء کے حالات خصوصاً تبلیغ کے متعلق کچھ واقعات اور اسی طرح بزرگان جماعت احمدیہ کے تبلیغی واقعات دیئے گئے ہیں۔پہلے تو میرا خیال یہ تھا کہ میں اس کتاب کے متعلق کچھ نہ کہوں کیونکہ میں اندھیرے میں تھا۔کل ہی انہوں نے مجھے دی تھی میں نے یہ کتاب پڑھی نہیں تھی لیکن اتفاقاً چند منٹ مجھے ملے اور میں نے سرسری طور پر اسے دیکھا تو میں نے سمجھا کہ یہ کتاب مفید بھی ہے اور دلچسپ بھی ہے۔اس لئے میں نے خیال کیا کہ میں اس کا اعلان بھی کر دوں تا کہ دوست اس کی طرف بھی توجہ دیں۔دی ہولی قرآن (The Holy Quran) یعنی قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ - تحریک جدید کی طرف سے دی اور مینٹل اینڈریلیجس پبلشنگ کمپنی The Oriental and Religious) (Publishing Company نے شائع کیا ہے، میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے لوگ درس میں انگریزی ترجمہ والا قرآن کریم لے کر بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔ہر ایک کی اپنی طبیعت ، مذاق اور مزاج ہے اور خصوصاً ہمیں اس طبقہ کے ہاتھ میں اسے پہنچانا چاہئے جو اردو سے واقفیت نہیں رکھتا اور اس وجہ سے کہ انہیں اردو زبان سے کوئی دلچسپی نہیں وہ قرآن کریم کی برکات سے محروم رہتے ہیں۔اگر ان کے ہاتھ میں قرآن کریم کا انگریزی زبان میں ترجمہ ہو اور ترجمہ بھی وہ جو واضح اور صحیح ہو اور ایک حد تک قرآن کریم کے مطالب پر روشنی ڈالنے والا ہو تو خدا کرے کہ قرآن کریم کے نور کا دروازہ ان پر بھی کھلے۔پھر رسالوں میں انصار اللہ کا رسالہ خدام الاحمدیہ کا رسالہ "خالد" ہے۔اطفال کا رسالہ تفخیذ الاذہان اور لجنہ اماء اللہ کا رسالہ ” مصباح “ ہے۔جامعہ احمدیہ کا رسالہ ہے مکرم و محترم ابوالعطاء صاحب کا الفرقان ان سب رسالوں کو پڑھنا چاہیئے اور ان سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔اگر آپ انہیں پڑھیں گے اور ان سے فائدہ اٹھائیں گے تو علاوہ فائدہ کے آپ کو یہ ثواب بھی پہنچ رہا ہو گا کہ آپ اس طرح ان رسالوں کو زندہ رکھنے میں مدد دے رہے ہوں گے کیونکہ ان میں سے کوئی رسالہ بھی ایسا نہیں جو انسانی تدبیر کے بغیر زندہ رکھا جاسکے۔گوتد بیر میں بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہی ہوا کرتا ہے لیکن تدبیر کو خدا تعالیٰ نے دنیا میں پیدا ہی اس لئے کیا ہے کہ اس سے اس دنیا میں فائدہ