خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 74
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۷۴ ۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب اور یہ خدائی وعدہ ہے جو ضرور پورا ہوکر رہے گا کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا اور دنیا کی کوئی طاقت بلکہ دنیا کی سب طاقتیں مل کر بھی اس الہی تقدیر کے ، راستہ میں روک نہیں بن سکتیں۔ہر طاقت جو اسلام کی بڑھتی ہوئی عزت کے راستہ میں حائل ہوگی ذلیل کر دی جائے گی اور اگر دنیا کے تمام اموال بھی اکٹھے کر کے عیسائیت اور دوسرے ادیان باطلہ کے پھیلانے اور اسلام کی مخالفت پر خرچ کئے جائیں۔تو بھی ان کا نتیجہ مٹی کی اس چٹکی سے زیادہ نہیں نکلے گا جو آپ اپنے پاؤں کے نیچے سے اٹھاتے ہیں اور جو حقیر اموال خدا تعالیٰ نے ہمیں دئے ہیں اور اپنے فضل۔جن قربانیوں کی تو فیق اس نے ہمیں عطا کی ہے۔کسی فرد بشر یا تمام بنی نوع انسان کی جرات نہیں کہ ان کے مقابلہ میں آئے یا ان کے مقابلہ میں ٹھہر سکے۔خدا کی تو حید دنیا میں قائم ہوکر رہے گی۔شرک دنیا سے مٹایا جائے گا۔مسیح کے پجاری یا پتھروں کے سامنے اپنے جبینوں کو جھکانے والے یا درختوں کی عبادت کرنے والے اپنی اسباب اور سامانوں پر بھروسہ کرنے والے یا دوسری اقسام کے شرکوں میں مبتلا لوگوں کے شرکوں کو اس طرح کاٹ دیا جائے گا جس طرح ایک تیز دھار والی تلوار شیر کو دوٹکڑے کر کے رکھ دیتی ہے جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہم کمزور ہیں لیکن جس خدا کی طرف ہم منسوب ہوتے ہیں۔وہ کمزور نہیں پھر ہم مایوس کیوں ہوں۔بے شک ہم گنہگار ہیں۔خطا کار ہیں ہم غلطیاں بھی کرتے ہیں لیکن ہم اپنے رب سے مایوس نہیں۔ہمارے کانوں میں اس کی میٹھی آواز ہمیشہ آتی رہتی ہے کہ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ( الزمر :۵۴) ہماری لغزشوں کو ہمیں یقین ہے وہ اس لئے معاف کر دے گا کہ ہماری حرکت جس جہت کی طرف ہے۔وہ جہت وہ ہے جہاں ہم نے اسلام کا جھنڈا گاڑنا ہے ہمارے قدموں کو وہ اپنے فضل سے تیز تر کر دے گا اور ہمارے نفوس و اموال میں وہ برکات دے گا جن برکات کا وعدہ اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیا ہے اور وہ ہمیں توفیق دے گا کہ اپنے نفوس و اموال کی ان برکات اور بڑھوتی کو جو محض اس کے فضل سے عطا ہوئی ہے ساری کی ساری اس کی راہ میں خرچ کرنے والے ہوں اور وہ ہماری ان حقیر کوششوں کو کبھی نا کام نہیں ہونے دے گا۔بلکہ وہ ہمیں کامیاب کرے گا اور میں پورے یقین اور وثوق کے ساتھ ساری جماعت کو جو یہاں بیٹھی ہوئی ہے