خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 637
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۳۷ ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار کی لائی ہوئی تعلیم کا مطالعہ کر کے اپنی معلومات میں اضافہ کر سکیں۔پس یہ کام شروع ہو چکا ہے۔دنیا میں ہوٹلوں کے کمرے چند ملین ضرور ہوں گے۔چالیس پچاس لاکھ یا ممکن ہے ایک کروڑ سے بھی زیادہ کمرے ہوں اور جو کام شروع ہی نہ ہو وہ اپنی انتہا تک کیسے پہنچ سکتا ہے۔یہ واضح بات ہے جو کام شروع ہو جائے اور چلتا رہے وہ ضرور پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔جو کام شروع ہو اور رُک جائے وہ عارضی طور پر یا ہمیشہ کے لئے نا کام ہو جائے گا۔یہ کام شروع ہو گیا اور رُکے گا نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ ایک جماعت نے اسے شروع کیا اور اللہ تعالیٰ کی قادرانہ مدد اور نصرت ان کے شامل حال ہے۔اس لئے رُکے گا نہیں۔اس لئے ہم علی وجہ البصیرت نہ کہ صرف حسن ظن کی بنا پر بلکہ ہماری عقل بھی یہ کہتی ہے کہ ایک دن آنے والا ہے اور میں سمجھتا ہوں بڑی جلدی آنے والا ہے جب دنیا کے ہر ہوٹل کے ہر کمرہ میں بائیل ہو یا نہ ہو قرآن کریم کا ترجمہ ضرور ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ۔ہمارے پاس اس وقت بھی (جبکہ پہلے کی تعداد سے نسبتاً زیادہ مبلغین تیار ہو رہے ہیں) دوسونو مبلغین ہمارے پاس ہیں۔اندرونِ ملک یعنی اصلاح وارشاد کے لئے بھی اور اصلاح کے کام اور اشاعت اسلام کے لئے باہر بھجوائے جانے کے لئے بھی۔یہ تعداد بھی بڑی کم ہے اور اسی کے متعلق آپ کو اپنے گھروں میں سوچنا چاہئے۔کیونکہ ان میں شامل ہونے والے وہ ہیں جو آپ کے گھروں جو آپ کی گودیوں میں پلے ہیں۔وہ آپ نے کوشش کر کے اور صحیح تربیت کر کے اپنی گود جس کے ساتھ ہزار بلا بھی شامل ہے وہاں سے اُٹھا کر اُسے اللہ کی گود میں بٹھانا ہے۔جس کے ساتھ کوئی خطرہ باقی نہیں رہتا۔گھروں میں سوچیں اور وہ بچے پیدا کریں جو دین کی خاطر اپنے زندگیوں کو وقف کرنے والے ہوں۔تحریک جدید کے ماتحت اس وقت صرف ستائیس مشن کام کر رہے ہیں اور چونکہ حديقة المبشرین کے نظام میں سارے مبلغین کو اکٹھا کر دیا گیا ہے اور حسب ضرورت ان کو مبلغ مل جاتے ہیں پس ستر مرکزی مبلغ باہر کام کر رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ کم و بیش اتنے ہی مقامی مبلغین بھی تحریک جدید کے زیر انتظام کام کر رہے ہیں۔لا اله الا الله محمد رسول اللہ کی تعلیم صحیح معنی میں مساجد کے مدرسہ ہی میں سیکھی جاسکتی ہے۔جہاں اللہ تعالیٰ کے حضور انسان