خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 638
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۳۸ ۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطا۔پانچ وقت جمع ہو کر اُسی کے متعلق اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق علم حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔تو ہم نے ان جماعتوں میں جہاں مساجد نہیں تھیں ان علاقوں میں جہاں دہریت پھیلی ہوئی تھی ان علاقوں میں جہاں شرک موجزن تھا غالب اور صاحب اقتدار تھا ان علاقوں میں خدا کے نام کو بلند کرنے کے لئے اس کلمہ طیبہ سے نوع انسانی کو روشناس کرانے کے لئے مساجد تعمیر کی ہیں اور کرتے چلے جا رہے ہیں۔بہت سی پہلے بن چکیں۔اس ایک سال میں تحریک جدید کے نظام کے ماتحت انیس نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔قرآن کریم کے تراجم اس وقت انگریزی زبان میں۔ڈچ ، جرمن ، ڈینش ، اندونیشین، سواحیلی ان چھ زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں اور تحریک جدید کے ماتحت گیارہ سیکنڈری سکول کام کر رہے ہیں اور تین میڈیکل سینٹر ہیں جو بڑے کامیاب ہیں۔پرانے سکول ہیں اور بہت ہی زیادہ مقبول ہیں اور اب میں آگے آتا ہوں۔ایک دوسری سکیم جاری ہوئی اور پہلو بہ پہلو بہت زیادہ تیزی کے ساتھ ہسپتال اور طبی مراکز قائم کئے گئے اور ہائر سیکنڈری سکول بھی کھولے گئے۔اس کے علاوہ مڈل اور پرائمری سکول وہ تو سینکڑوں کی تعداد میں کام کر رہے ہیں۔مغربی افریقہ میں سو ڈیڑھ سو کے قریب سکول ہیں۔بہر حال علمی میدان میں جماعت ان پسماندہ علاقوں کی بہت خدمت کر رہی ہے۔۱۹۷۰ء میں میں نے مغربی افریقہ کا دورہ کیا مغربی افریقہ میں بہت سے ممالک ہیں ان میں اس وقت تک چھ ممالک میں ہمارے با قاعدہ مرکزی مبلغ اور تبلیغی مراکز پائے جاتے ہیں۔دو نئے ہیں۔اور چار پرانے نائیجیریا، غانا، سیرالیون اور گیمبیا۔نئے ہیں آئیوری کوسٹ اور لائبیریا۔لائبیریا میں اُس وقت نیا نیا مشن تھا۔وہاں کے پریذیڈنٹ جو بعد میں فوت ہو گئے بڑے اچھے دل کے مالک تھے دنیوی لحاظ سے سب کا خیال رکھنے والے تھے۔میں نے اُن سے نہیں کہا تھا اُنہوں نے خود جماعت سے وعدہ کیا کہ وہ ایک سوا سیکٹر زمین جماعت کو اپنے تبلیغی مرکز اور سکول اور ہسپتال کے لئے دیں گے لیکن ہمارے ان ممالک میں سرخ فیتہ (Red Ribbon) چلتا ہے وہ وہاں بھی چلتا ہے۔دیر ہوگئی۔اس عرصہ میں وہ فوت ہو گئے۔مجھے خدشہ بھی پیدا ہوا لیکن انہوں نے دھڑلے کے ساتھ بھری مجلس میں یہ اعلان کیا تھا کہ میں نے ان سے وعدہ کیا ہے