خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 554
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۵۵۴ ۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار کہ تمہیں دوراستوں میں سے ایک کو قبول کرنا پڑے گا۔تیسری راہ کوئی نہیں ہے چاہے ایک راستہ کو قبول کر و جوامن کا ضامن ہے چاہے دوسرے راستے کو قبول کرو جو تباہی کی طرف لے جانے والا ہے۔یعنی یا اللہ تعالیٰ کی محبت کے حصول کا جو راستہ ہے جو تقویٰ کی راہیں ہیں ان کو قبول کر دیا تباہی کے راستے کو قبول کرو۔تحریک جدید نے کچھ متفرق کتب بھی شائع کی ہیں۔مثلاً میاں مبارک احمد صاحب کی لکھی ہوئی سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ترکی اور اسپینش زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔غالباً جرمن زبان میں بھی اس کا ترجمہ ہو رہا ہے۔نماز کی کتاب سواحیلی اور اسپینش میں طبع کروائی گئی ہے "ادعية الفرقان “ سواحیلی میں دوسرا ایڈیشن طبع کروایا گیا ہے۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پانچ ہزار کی تعداد میں طبع کروائی گئی ہے۔”اسلام اور عیسایت کی تعلیم کا موازنہ اٹالین زبان میں پانچ ہزار کی تعداد میں طبع کروائی گئی ہے۔پھر ایک کتاب الكفر مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ “ ہے اس کو عربی زبان میں طبع کروایا گیا ہے۔یہ دراصل ان مسلمانوں کے حق میں ہے جو اُردن وغیرہ میں تھے۔جن پر اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔یہ ایک پرانا مضمون ہے۔جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے لکھا تھا۔یہ بھی بڑا عجیب مضمون ہے۔عیسایت پر ریویو انگریزی یں پانچ ہزار کی تعداد میں کفارہ انگریزی میں تین ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا ہے۔یہ کتب تحریک نے شائع کی ہیں اور ان کی اشاعت بالخصوص غیر ممالک میں کی جانی ہے۔گوی بیرونی ممالک میں اشاعت کتب ہورہی ہے اور یہ کام بڑا ضروری ہے۔لیکن سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ ہم غیر ممالک میں قرآن کریم مترجم کی اشاعت کریں۔جس کے لئے ، جیسا کہ ابھی میں نے بتایا ہے کہ ایک اور سکیم کے ماتحت کام شروع ہو چکا ہے۔حديقة المبشرين اس کا ذکر غالبا میں نے ۱۹۷۰ء کے جلسہ سالانہ پر بھی کیا تھا۔کچھ اصلاح طلب امور اپنے مبلغین کے متعلق جب میرے علم میں آئے تو میں نے سوچا کہ اس وقت شاہدین کے دو گروہ بن گئے ہیں یعنی ایک صدر انجمن کے مربی اور دوسرے تحریک جدید کے مبلغ ، یہ صورت درست نہیں