خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 429 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 429

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ---- ۴۲۹ ۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب رحمتوں کا ہر انسان وارث بنے۔اللہ تعالیٰ کو گالیاں دینے والے کے بھی ہم دشمن نہیں ہاں ان کی گالیوں کے ہم دشمن ہیں اس بدی کے ہم دشمن ہیں۔ان شیطانی وساوس کے ہم دشمن ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہزاروں گند سے بھری ہوئی اور تہمتوں سے بھری ہوئی اور اتہاموں سے بھری ہوئی جو کتابیں شائع ہو رہی ہیں ان کتابوں کے لکھنے والوں اور ان کتابوں کے شائع کرنے والوں کے خلاف ہمارے دل میں کوئی دشمنی کا جذبہ نہیں ہے۔جو عالمین کے لئے رحمت بن کر آیا تھا اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کے قدموں میں جگہ دے کر ساری دنیا کے لئے رحمت کا ایک نشان بنا دیا ہے اور ہمیں یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی رحمتوں کو ان ہستیوں تک بھی لے کر جائیں جو رحمتوں سے انتہائی طور پر دور اور نور سے بالکل محروم اور کامل اور نہایت خطرناک اندھیروں میں اپنی زندگی کے اوقات گزارنے والے ہیں۔جس طرح ایک ڈاکٹر ایک گندی بیماری کا علاج کرتے ہوئے اس گندے آدمی کو بھی ہاتھ لگاتا ہے اور اپنی جان کو اور اپنی صحت کو خطرہ میں بھی ڈالتا ہے۔حالت ہماری ہے ہم نے اندھیروں میں اس لئے گھسنا ہے تا ان اندھیروں میں بسنے والوں کے لئے روشنی کا سامان پیدا کریں۔ہم نے ناپا کیوں کو اس لئے ہاتھ لگانا ہے کہ ہم ان ناپاکیوں کو دور کر کے اس کی جگہ پاکیزگی کے سامان پیدا کریں۔ہم نے دوری اور بعد کے قریب اس لئے جانا ہے کہ دوری اور بعد کو خدا کے قرب میں تبدیل کر دیں اور ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے وارث بنائیں جو اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات اور اس کی صفات کی عظمت اور اس کے جلال کو اور اس کی قدرتوں کو پہچانتے ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر روز اپنی کامل قدرتوں کے نظارے دکھاتا ہے۔وہ ہمیں اپنی زندگی کا ثبوت دیتا ہے۔اس پیارے کو چھوڑ کر کسی اور طرف ہم منہ نہیں کر سکتے اور اس پیارے کے سامنے ہی ہم عاجزی کے ساتھ اور تضرع کے ساتھ اور اس احساس کے ساتھ جھکتے ہیں کہ ہم بے ہنر اور بے مایہ ہیں لیکن وہ ہر ہنر کا مالک اور ہر قدرت کا مالک ہے اور ہر بزرگی کا مالک اور ہر عزت کا مالک اور ہر عظمت کا مالک اور ہر جلال کا مالک اگر وہ چاہے اور خدا کرے کہ وہ چاہے تو ہم ناچیز بندوں کو اپنا ہتھیار بنالے اور ہمارے ذریعہ سے دنیا کی انسانیت میں وہ انقلاب عظیم بپا کرے کہ ساری دنیا کی زبان سے لا اله الا الله محمد رسول اللہ نکلے۔اپنی دعاؤں میں تمام انسانوں کو یا درکھیں۔تمام احمدی بھائیوں کو یاد رکھیں۔تمام احمدی