خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 198 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 198

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۱۹۸ ۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب برداشت کرے اور سٹاف کی تنخواہیں اور سائر وغیرہ کے اخراجات صدر انجمن احمد یہ ادا کرے۔اس کے لئے زمین انہوں نے بڑی خاموشی کے ساتھ صدرانجمن احمدیہ سے ہی لے لی ہے خدا کرے بیہ عمارت بھی جلد بن جائے۔بلڈنگ کے متعلق اندازہ ہے کہ اس پر اڑھائی لاکھ روپیہ خرچ آئے گا اور اس میں پچاس ہزار کتب رکھی جاسکیں اور تجویز ہے کہ اس کے ساتھ ایک مناسب ریڈنگ روم ہو اور تحقیق کرنے والے مصنفین کے لئے دس علیحدہ علیحدہ کمرے ہوں جہاں وہ بیٹھ کر سکون اور آرام اور خاموشی کے ساتھ اپنا کام کر سکیں۔غرض یہ کام یا یہ منصوبے ہیں یا مجھے یوں کہنا چاہئے کہ یہ کام اور منصوبے ہیں فضل عمر فاؤنڈیشن کے جن کا ذکر اختصار کے ساتھ دوستوں کے سامنے میں نے اس لیے کر دیا ہے کہ ان سے ساری جماعت کو مطلع رکھنا بڑا ضروری ہے۔صدر انجمن احمدیہ نے کام تو بہت پھیلائے ہوئے ہیں لیکن میں نے ان میں سے بعض چیزیں نوٹ کی ہیں یکم مئی سے ۳۱ / دسمبر تک صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے جو کتب اور پمفلٹ شائع ہوئے ہیں۔ان کی مجموعی تعداد ۲۸۷۰۰۰ ہے جو پمفلٹ اور کتب ان کی طرف سے شائع ہوئے ہیں ان میں سے یہ بھی ہیں۔ا۔اسلامی اصول کی فلاسفی ۲ کشتی نوح ۳۔ہمارے عقائد۔۴۔سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب۔۵۔ہماری تعلیم۔۶۔ایک غلطی کا ازالہ ہے۔حضرت امام حسین علیہ السلام کا مقام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات کی روشنی میں ( بہت سے اقتباسات جمع کئے گئے ہیں )۔مقام خلافت (حضرت خلیفہ اول کے ارشادات کی روشنی میں ( ۹۔احمدیت کا پیغام ۱۰۔تین اہم امورا۔قرآنی انوار ۱۲ تعمیر بیت اللہ کے تئیس عظیم الشان مقاصد ۱۳۔امن کا پیغام ۱۴ تبلیغ ہدایت ۱۵۔اچھی تربیت ۱۶۔چالیس جواہر پارے۱۷_الحجة البالغة ۱۸۔اسلام میں پردہ کی اہمیت ( از حضرت ام متین صاحبہ ) غرض اتنی کتب شائع ہوئی ہیں یعنی اتنے طریق لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے آپ کو بتائے گئے ہیں آپ ہر طریق کو استعمال کریں۔صدر انجمن احمدیہ تعلیمی امداد بھی اور ضرورت مند دوستوں کی امداد بھی اپنی استعداد کے مطابق