خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 187
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۱۸۷ ۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔جس قوم نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے اس کو ہر قسم کی عادت سے آزا در ہنا چاہئے دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء بمقام ربوده ای تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر بڑا ہی فضل ہے کہ وہ ہماری آمد نیوں اور ہمارے روپیہ کو ناجائز مصارف سے بچاتا ہے اور پھر اس کے فرشتے اس فکر میں رہتے ہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کے برگزیدہ بندے اپنے اموال کو کہاں خرچ کریں گے۔ان کے لئے مواقع مہیا کرنے چاہئیں۔ایک موقع ایک جائز اور ثواب کمانے والے خرچ کا یہ ہو جاتا ہے کہ ہر سال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کی اشاعت ہو جاتی ہے یا نئی کتابیں شائع ہو کر دوستوں کے سامنے آتی ہیں اور اس وقت میں ان نئی طبع شدہ (نئی ہوں یا پرانی) کی طرف اپنے دوستوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں جو ا دوران سال شائع ہوئیں اور جن سے ہمارے احمدی بھائیوں اور بہنوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔احمدی نوجوانوں اور احمدی بچوں کے لئے خالد تشخیز اور لاہور کا سود پنیر مفید ہیں۔خالد اور تشخیز تو رسالے ہیں اور سارا سال شائع ہوتے رہتے ہیں اور سارا سال ہی ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے سود بینیر لاہور میں سفر یورپ کی بہت سی تصاویر ہیں یہ کا رکن بڑے ہی نا تجربہ کار تھے کچھ مجھے بھی ان کی طرف توجہ دینی پڑی اگر چہ معیار بہت اچھا نہیں اتنا اچھا بھی نہیں ، جتنا کراچی کے سود پنیر کا ہوتا ہے لیکن بہر حال ایک کوشش ہے اگر ہم اسی سے فائدہ اٹھا ئیں تو بہت سے پہلوؤں سے ہمارے لئے ( تربیت واصلاح ہر دو میدانوں میں ) یہ مفید ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ ماہنامہ تحریک جدید تحریک جدید کے کاموں کو جماعت کے سامنے اور دوسرے بھائیوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔انصار اللہ تربیتی رسالہ ہے لیکن اس سے وہ لوگ جو