خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 116 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 116

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ١١٦ ۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب برکتوں والے، خیر والے بچے اور اپنے ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بچے اپنے ماں باپ کو کہیں گے۔وہ بولیں گے بعد میں لیکن اپنی پیاری آنکھوں سے اپنے ماں باپ کو کہ رہے ہوں گے کہ ہم دنیا میں آئے ہیں اور ہم نے تمہاری گود کو ہرا کیا ہے اور تمہارے دل کا سرور پیدا کیا ہے تم شکرانہ کے طور پر ہماری طرف سے چھ روپیہ وقف جدید میں دینا شروع کر دو۔بعض ماؤں کو تو میری تحریک پر اتنا خیال پیدا ہوا جس جمعہ کے روز میں نے یہ خطبہ دیا ہے جب میں گھر گیا تو میں نے گھر میں بات کی کہ دل تو یہ چاہتا ہے کہ جو بچے ماں کے پیٹ میں ہیں ابھی دنیا میں نہیں آئے اگر مائیں ان کی طرف سے بھی پیسے دے دیں تو اللہ تعالیٰ بہت ساری برکتیں ان ماؤں کے لئے بھی اور ان بچوں کے لئے بھی پیدا کر دے گا اس دنیا میں آنے سے بھی پہلے۔تو اسی وقت مجھے کسی کی طرف سے یہ اطلاع ملی کہ میں یہ رقم اس بچہ کی طرف سے پیش کر رہی ہوں جو ہونے والا ہے میری طبیعت میں بڑا سرور پیدا ہوا اور یہ سن کر خوشی ہوئی کہ خود ہماری بہنوں کو اس طرف توجہ ہوئی ہے اور یہ برکت والی بات ہے۔اس وقت سوائے ضروری صدقات کے ہر صدقہ اشاعت اسلام کے نام پر خرچ ہونا چاہیئے۔بچہ کی پیدائش سے پہلے ہزار قسم کے وہم ہوتے ہیں اور بعض قسم کی حقیقی تکالیف بھی ہوتی لئے بعض سمجھدار ما ئیں خصوصاً شہروں میں رہنے والی مائیں سمجھتی ہیں کہ ہمیں صدقہ دینا چاہیئے اور اس وقت آپ کے پیسہ پر سب سے زیادہ حق اس تحریک کا ہے جس تحریک کے ذریعہ دنیا میں قرآن کریم کے نور کو پھیلایا جا رہا ہے اور جس تحریک کے ذریعہ دنیا میں قرآن کریم کے نور کو قائم رکھا جا رہا ہے۔اگر ہمارے بچے اس بوجھ کو اٹھا لیں تو ہمیں کوئی فکر باقی نہیں رہتی لیکن ہمارے بہت سے بچے اور بہت سی مائیں اور بہت سے باپ ایسے ہیں جن کے کانوں تک یہ آواز نہیں پہنچی تھی کیونکہ وہاں الفضل، نہیں جاتا جیسا کہ میں نے آپ کو الفضل“ کے ضمن میں اس طرف متوجہ کیا ہے اور ابھی آگے جا کر پھر میں بعض اور لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بتلاؤں گا کہ بہت کم جماعتوں نے اس طرف توجہ کی ہے ان کو اس طرف توجہ دینی چاہئے۔اس کے علاوہ واقفین جماعت مہیا نہیں کر رہی اس کی بھی یہی وجہ ہے کہ ساری جماعتوں کو