مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 316
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے دیکھا کہ میں بیت الدعا میں بیٹھا تشہد کی حالت میں دعا کر رہا ہوں کہ الہی! میرا انجام ایسا ہو جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ہوا۔پھر جوش میں آکر کھڑا ہو گیا ہوں اور یہی دعا کر رہا ہوں کہ دروازہ کھلا ہے اور میر محمد اسماعیل صاحب اس میں کھڑے روشنی کر رہے ہیں۔اسماعیل کے معنی ہیں خدا نے سن لی اور ابراہیمی انجام سے مراد حضرت ابراہیم علیہ السلام کا انجام ہے کہ ان کے فوت ہونے پر خدا تعالیٰ نے حضرت اسحاق علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام دو قائمقام کھڑے کر دیئے۔یہ ایک طرح کی بشارت ہے جس سے آپ لوگوں کو خوش ہو جانا چاہئے۔“ عرفان الہی انوار العلوم جلد 4 صفحہ 288) یہ مبشر رویا اس طرح پوری ہوئی کہ جس طرح اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دو بیٹوں حضرت اسحق علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کو نبوت کے مقام پر فائز کیا اسی طرح حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے دو بیٹوں حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ اور حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کو خلیفہ اسیح بنایا الحمد للہ۔) رؤیا و کشوف حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ: خلیفہ اللہ تعالیٰ ہی بناتا ہے: حضرت خلیفۃ امسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی خلافت اور انتخاب خلافت کے بارے میں فرماتے ہیں: ”میری خلافت کے تھوڑے ہی عرصہ کے بعد مجھے اللہ تعالیٰ نے الہاماً فرمایا: يَا دَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَاكَ خَلِيْفَةً فِي الْأَرْضِ “ 66 316 مبشر خواب: حیات ناصر جلد 1۔صفحہ 370) حضرت خلیفۃ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ بیان کرتے ہیں: میں نے دیکھا کہ ہم قادیان میں ہیں اور مجھے اور منصورہ بیگم جو میری بیگم ہیں) ان کو عرفانی صاحب کے پھر کسی تقریب پر بلایا گیا ہے اور جب ہم پہنچے ہیں تو وہ گلی (جو ہماری آنکھوں کے سامنے گلیاں پھرتی رہتی ہیں) قادیان کی اسی گلی میں سے گزرے ہیں جو ماتھا ہے گلی کی طرف عرفانی صاحب کے گھر کی وہ بھی وہی ہے جو ہم نے دیکھا تھا لیکن جس وقت ہم اندر داخل ہوئے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک بہت بڑا حلقہ ہے جس کا دروازہ جو ہے اندر داخل ہونے کے لئے وہ بھی قریباً اتنا بڑا ہے جتنی یہ مسجد اور دو منزلہ اوپر تک گیا ہوا ہے۔دونوں طرف اس کے کمروں کی قطار ہے اور جہاں وہ ختم ہوتے ہیں وہاں ہماری حویلیاں چاروں طرف کمرے ہوتے ہیں۔تو جو مجھے نظارہ نظر آیا اس سے ایک کمرہ پھر دونوں طرف ایک ایک کمرہ وہاں بھی ہے اور سامنے ایک اونچی جگہ ہے سبز گھاس سے ڈھکی ہوئی اور ساری اس تقریب کا انتظام وہاں ہے اور ہمیں ہو لے گئے ہیں اور سب سے اونچی جگہ جو اس قلعہ کے اندر کی دیوار کی طرف منہ کر کے ایک کا وچ بچھا ہوا ہے ہم دونوں کو اس کے اوپر جا کر بٹھا دیا اور اس وقت میں نے دیکھا کہ سامنے کی دیوار جو اندازے کے مطابق