مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 234
☆ ☆ ☆ خلافت خامسہ کے آغاز پر جماعت احمدیہ کی تاریخ میں پہلی بار ہونے والے واقعات: انتخاب خلافت کے متعلق اعلانات، اطلاعات، ساری دنیا کے احمدیوں نے بیک وقت دیکھے اور سنے۔دلی طمانیت وسکون کے ساتھ ہر دل نے براہ راست بیعت کی۔بار انتخاب خلافت برصغیر سے باہر یورپ میں ہوا۔پہلی بار مسجد فضل لندن میں انتخاب ہوا۔اس بیت کو چار خلفا کے قدم چومنے کی سعادت حاصل ہوئی۔پہلی بار کسی خلیفہ کا انتقال بر صغیر سے باہر ہوا۔پہلی بار رحلت کرنے والے خلیفہ کا آخری دیدار اور تدفین کے مراحل اپنی آنکھوں سے دیکھے گئے، نماز جنازہ میں شرکت کی نئی صورت ہوئی کہ جس وقت لندن میں نماز جنازہ پڑھائی گئی ہر ملک میں مقامی طور پر مقامی امام کی اقتدار میں نماز جنازہ پڑھی گئی۔حضرت خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوٹ، حضرت مصلح موعود ☆ رضی اللہ عنہ کی انگوٹھی اور حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی پگڑی زیب تن کر رکھی تھی۔خلافت کے بارے میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: آئندہ انشاء اللہ خلافت احمدیہ کو کبھی کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو گا جماعت اپنی بلوغت کی عمر کو پہنچ چکی ہے کوئی بدخواہ اب خلافت احمدیہ کا بال بیکا نہیں کر سکتا اور جماعت اسی شان سے ترقی کرے گی خدا کا یہ وعدہ پورا ہو گا کہ کم از کم ایک ہزار سال تک جماعت میں خلافت قائم رہے گی۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جون 1982ء) 234